احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 498 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 498

احمدیہ علیمی پاکٹ بک 498 درجہ بلند کرتا ہے۔نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔حصہ دوم لَا يَكْمَلُ إِيمَانُ الْمَرْءِ حَتَّى يَكُوْنَ النَّاسَ عِنْدَهُ كَالَا بَاعِرِ ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى نَفْسِهِ فَيَرَاهَا أَصْغَرَ صَاغِرٍ“۔ترجمہ:۔مومن کا ایمان کمال کو نہیں پہنچتا۔یہاں تک کہ تمام لوگ اس کے نزدیک مینگنیوں کی طرح ہوں۔پھر وہ جو اپنے نفس کی طرف رجوع کرے۔تو اُسے سب سے چھوٹی چیزوں میں سے چھوٹا پائے“۔(دیکھو عوارف المعارف الجزء الثاني۔الباب الثالث والستون صفحه 127) مینگنی تو کرم خاکی سے بھی حقیر ہے۔بلکہ اس میں تو کئی کرم خا کی جنم لیتے ہیں۔اور اس حدیث کے مطابق اگر مومن انکسار کرے اور اپنے آپ کو حقیر سے حقیر چیز سمجھے تو یہ اس کی رفعت درجات کا موجب ہوتا ہے نہ ذلت کا۔دیا ہے۔حضرت ایوب علیہ السلام نے اپنے آپ کو خدا کے حضور میں عبد ذلیل قرار (دیکھو تفسیر کبیر جلد 6 صفحہ 181 مطبوعہ مصر ) پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا ملا حظہ ہو:۔إِنِّي ذَلِيْلٌ فَاعَزْنِي“ کہ میں ذلیل ہوں مجھے عزت دے۔(مستدرک للحاكم بحواله جامع الصغير للسيوطى جلد 1 باب الكاف مصرى) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی پیدائش سے پہلی حالت کے پیش نظر صرف اپنے تئیں ہی کرم خا کی نہیں لکھا بلکہ آپ تو اپنے ایک شعر میں لکھتے ہیں:۔إِنَّ الْمُهَيْمِنَ لَا يُحِبُّ تَكَبُّرًا مِنْ خَلْقِهِ الضُّعَفَاءِ دُودَ فَنَاءٍ انجام آنقم روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 271)