احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 483
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 483 حصہ دوم کے ذوی الاقتدار لوگوں سے اور سربراہان مملکت سے روحانی اقتدار میں بڑھ کر ہونے کا دعوی ہے۔اور اس میں کیا شک ہے کہ زمانے کے امام کی روحانی حکومت اس زمانہ کی تمام مادی حکومتوں سے اپنی شان میں بڑھ کر ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اور الہام ہے جو اس کا مؤید ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ:۔میں تجھے برکت پر برکت دوں گا۔یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔بركات الدعا روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 35 و تذکرہ صفحہ 8 مطبوعہ 2004ء) پھر فرماتے ہیں:۔عالم کشف میں مجھے وہ بادشاہ دکھلائے گے جو گھوڑوں پر سوار تھے اور کہا گیا کہ یہ ہیں جو اپنی گردنوں پر تیری اطاعت کا جوا اُٹھائیں گے اور خدا انہیں برکت دے گا“۔تجلیات الہیہ روحانی خزائن جلد 20 حاشیہ صفحہ 409) ان الہامات کی روشنی میں زیر بحث تخت والا الہام اپنے اندر پیشگوئی کی شان بھی رکھتا ہے اور اس میں اشارہ ہے کہ بہت سے ملکوں کے بادشاہ آپ کے روحانی اقتدار کے نیچے آجائیں گے۔اور آپ کی بیعت میں داخل ہوجائیں گے۔اس سے ثابت ہو جائے گا کہ آپ کا تخت سب سے اونچا بچھایا گیا۔سچ فرمایا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے:۔ملک روحانی کی شاہی کی نہیں کوئی نظیر گو بہت دنیا میں گزرے ہیں امیر و تاجدار ( در شین اردو صفحہ 140)