احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 470
احمدیہ علیمی پاکٹ بک 470 حصہ دوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام اِس جگہ عیسائیوں کے خیال کا ہی رڈ کر رہے ہیں۔اور اسے غیر معقول قرار دے رہے ہیں۔اعتراض نمبر 13 مولوی محمد حسین بٹالوی کا ایمان مرز اصاحب نے لکھا ہے کہ مولوی محمد حسین بٹالوی ایمان لائے گا؟ الجواب: - حضرت مسیح موعود علیہ السلام استفتاءاردو صفحہ 22 حاشیہ میں فرماتے ہیں:۔خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک کشف ظاہر کر رہا ہے کہ وہ ( محمد حسین بٹالوی) بالآخر ایمان لائے گا۔مگر مجھے معلوم نہیں کہ وہ ایمان فرعون کی طرح صرف اسی قدر ہوگا کہ ا مَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي أُمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاءِ يْلَ یا پر ہیز گار لوگوں کی طرح۔واللہ اعلم۔یہ پیشگوئی بجائے کھلے اعتراف کے اس رنگ میں پوری ہوئی۔کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے لالہ دیو کی نند صاحب مجسٹریٹ درجہ اول وزیر آباد کی عدالت میں مقدمہ نمبر 313 میں حلفا بیان کیا کہ میں احمدی جماعت کو مسلمان سمجھتا ہوں۔حالانکہ وہی علماء میں سے سب سے پہلے فتویٰ کفر تیار کرنے والے تھے۔ان کے خیالات میں یہ تبدیلی اُن کی قلمی تبدیلی پر گواہ ہے۔