احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 443
443 حصہ دوم کس اندازہ اور مقدار تک اس کو پہنچانے کا ارادہ ہے۔اور سچ تو یہ ہے کہ جس قدر اُس نے جلد چہارم تک انوار حقیقت اسلام کے ظاہر کئے ہیں۔یہ بھی اتمام حجت کے لئے کافی ہیں اور اس کے فضل و کرم سے امید کی جاتی ہے کہ وہ جب تک شکوک اور شبہات کی ظلمت کو بکھی دور نہ کرے اپنی تائیدات غیبیہ سے مددگار رہے گا۔آگے چل کر لکھتے ہیں:۔اس جگہ اُن نیک دل ایمانداروں کا شکر ادا کرنا لازم ہے جنہوں نے اس کتاب کے طبع ہونے کے لئے آج تک مدد دی ہے۔خدا تعالیٰ ان سب پر رحم کرے۔اور جیسا انہوں نے اس کے دین کی حمایت میں اپنی دلی محبت سے ہر یک دقیقہ کوشش کے بجالانے میں زور لگایا ہے خداوند کریم ایسا ہی ان پر فضل کرے۔بعض صاحبوں نے اس کتاب کو محض خرید وفروخت کا ایک معاملہ سمجھا ہے اور بعض کے سینوں کو خدا نے کھول دیا اور صدق اور ارادت کو ان کے دلوں میں قائم کر دیا ہے۔ہوئی ہے۔( براہین احمدیہ چہار تخصص روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 673) پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وعدہ میں تبدیلی حالات کی تبدیلی سے حالات کی تبدیلی سے وعدہ میں تبدیلی کا ثبوت (حدیث اول): عَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّهُ قَالَتِ الْيَهُودُ لِقُرَيْشِ اسْتَلُوهُ عَنِ الرُّوح وَعَنْ أَصْحَابِ الْكَهْفِ وَذِى الْقَرْنَيْنِ فَسَتَلُوهُ فَقَالَ إِيْتُونِي غَدًا أُخْبِرُكُمْ وَلَمْ يَسْتَثْنِ فَابْطَأَ عَنْه الْوَحْيُ بِضْعَةَ عَشَرَيَوْمًا حَتَّى شَقَّ