احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 347 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 347

احمدی تعلیمی پاکٹ بک 347 حصہ دوم کا فیصلہ ہم نہیں کر سکتے۔اور ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ فلاں شخص پر اتمام حجت نہیں ہوا۔بلکہ ایسے لوگوں کو منکرین مسیح موعود کے زمرہ میں ہی شمار کیا جاسکتا ہے۔ہاں جماعت احمد یہ ایسے مسلمانوں کو ہرگز غیر مسلموں کی طرح کا فرقتم اول نہیں جانتی اور جماعت احمدیہ کے کسی خلیفہ نے ایسے مسلمانوں کو جو منکر مسیح موعود ہوں کبھی غیر مسلم بھی قرار نہیں دیا۔حضرت خلیفہ المسح الثانی رضی اللہ عنہ کا بیان جو آئینہ صداقت سے ابوالحسن صاحب نے نقل کیا ہے کہ : کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے۔خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا۔وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔یہ آخری فقرہ بطور تغلیظ ہے اور مراد اس سے صرف یہ ہے کہ وہ حقیقت اسلام کو پانے سے محروم ہیں۔ورنہ انہیں اس جگہ مسلمان ہی کہا گیا ہے جس پر کل مسلمان“ کے الفاظ شاہد ناطق ہیں۔انہیں غیر مسلم قرار نہیں دیا گیا۔آپ کا یہ فقرہ اس حدیث نبوی کے مفہوم میں ہے جس میں آنحضرت نے فرمایا:۔مَنْ مَشَى مَعَ ظَالِمٍ لِيُقَوِّيَهُ فَقَدْ خَرَجَ مِنَ الْإِسْلَامِ۔کہ جو ظالم کی تائید کے لئے کھڑا ہو وہ اسلام سے نکل گیا۔اس سے یہی ہے کہ اس کا یہ فعل حقیقت اسلام سے عاری ہے نہ یہ کہ وہ غیر مسلم ہو جاتا ہے۔تحقیقاتی کمیشن کے سامنے خلیفہ اسیح الثانی نے اس عبارت کی ایسی ہی تشریح کی تھی۔کیونکہ آپ کا مذہب یہ ہے:۔" کافر کے ہم ہر گز یہ معنے نہیں لیتے کہ ایسا شخص جو کہتا ہو کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتا ہوں اُسے کون کہہ سکتا ہے کہ تو انہیں نہیں