احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 326
326 حصہ دوم زندگی اور دوسرے انبیاء علیہ السلام کی آسمانی زندگی میں کوئی فرق نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آسمانی زندگی کو دوسرے انبیاء کی آسمانی زندگی سے قوی تر جاتے ہیں اور آیت فَلَا تَكُنْ فِي مِرْيَةٍ مِّنْ لِقَابِہ کے مطابق حضرت موسی علیہ السلام کو آسمان میں اسی طرح زندہ مانتے ہیں جس طرح دیگر انبیاءکو۔ان سب حوالہ جات سے ظاہر ہے کہ یہ سراسر معترض کا مغالطہ ہے کہ وہ یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک حضرت موسی علیہ السلام اپنے خاکی وجود کے ساتھ آسمان میں زندہ موجود ہیں۔