احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 296 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 296

296 حصہ دوم مہینے اور گیارہ دن کم کر دئے اور مجھے یکم جولائی 1907 کو الہاماً فرمایا۔مرزا آج سے چودہ ماہ تک بسزائے موت ہادیہ میں گرایا جائے گا۔اعلان الحق واتمام الحجة و تكمله) اس کے جواب میں حضرت اقدس نے 5 رنومبر 1907ء کو تبصرہ نامی اشتہار میں اپنا الہام شائع فرمایا:۔اپنے دشمن کو کہہ دے کہ خدا تجھ سے مواخذہ لے گا۔میں تیری عمر کو بھی بڑھاؤں گا“۔تذکرہ صفحہ 624 مطبوعہ 2004ء) ڈاکٹر عبدالحکیم نے اس پر چودہ ماہ کی میعاد میں تبدیلی کر دی۔اور لکھا:۔الہام 16 فروری 1908 مرزا 21 ساون سمت 1965 مطابق 4 /اگست 1908 تک ہلاک ہو جائے گا۔(اعلان الحق) اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام چشمہ معرفت تصنیف فرما رہے تھے۔حضور نے ڈاکٹر عبدالحکیم کی یہ پیشگوئی چشمہ معرفت میں نقل فرما کر تحریر فرمایا کہ:۔میں اس کے شر سے محفوظ رہوں گا“۔چشمه معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 337) خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس کے شر سے محفوظ رکھنے کا یہ سامان کیا کہ عبدالحکیم نے 4 راگست 1908 والی پیشگوئی کو یہ لکھ کر منسوخ کر دیا:۔ایک موقع پر میری زبان سے یہ بدد عانکلی اے خدا! اس ظالم کو جلد غارت کر۔۔۔۔۔اس لئے 4 / اگست 1908 ء مطابق 21 رساون سمت 1965 کی میعاد بھی منسوخ کی گئی۔اعلان الحق واتمام الحجة وتكمله ) پھر 8 رمئی 1908 ء کے خط میں جو پیسہ اخبار اور اہلحدیث میں شائع ہوا۔ڈاکٹر صاحب نے لکھا:۔