احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 275
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 275 حصہ دوم مترادف تھا اس صورت میں حضور کا ان سے تعلق رکھنا معصیت الہی میں داخل تھا۔نوٹ:۔اس پیشگوئی پر ہم نے اصولی بحث کر دی ہے اور اہم اعتراضات کے جوابات بھی دے دئے ہیں لوگوں کے بعض ضمنی اور غیر معقول اعتراضات کے جوابات میں میں نے اپنی تین کتب ” پیشگوئی مرزا احمد بیگ اور اس کے متعلقات“ تحقیق عارفانہ اور احمدیہ تحریک پر تبصرہ میں دے دیئے ہیں۔پیشگوئی متعلق عبد اللہ آتھم 22 مئی 1893 ء سے 5 جون 1893 ء تک امرتسر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پادریوں سے 15 دن کے لئے ایک تحریری مباحثہ الوہیت مسیح کے موضوع پر ہوا۔یہ مباحثہ تحریری تھا اور اس کے پرچے روزانہ مجلس میں سُنا دیئے جاتے تھے۔پادریوں کی طرف سے ڈپٹی عبد اللہ آتھم مباحثہ کے لئے پیش ہوتے رہے۔اس بحث میں اللہ تعالیٰ نے اسلام کو عیسائیت پر کھلا کھلا غلبہ عطا فرمایا۔چونکہ پادری عبد اللہ آتھم نے اپنی کتاب ”اندرونہ بائیبل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو معاذ اللہ دجال“ لکھا تھا۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا سے آپ پر ایک پیشگوئی کا انکشاف فرمایا۔اس پیشگوئی کو آپ نے اپنے آخری پر چہ میں ان الفاظ میں تحریر فرمایا:۔" آج رات جو مجھ پر کھلا وہ یہ ہے کہ جب کہ میں نے بہت تضرع اور ابتہال سے جناب الہی میں دُعا کی کہ تو اس امر میں فیصلہ کر اور ہم عاجز بندے ہیں تیرے فیصلہ کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔تو اس نے مجھے یہ نشان بشارت کے طور پر دیا ہے کہ اس بحث میں دونوں فریقوں میں سے جو فریق عمداً جھوٹ کو اختیار کر رہا ہے اور بچے خدا کو چھوڑ رہا ہے اور عاجز انسان کو خدا