احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 258 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 258

یتعلیمی پاکٹ بک 258 حصہ دوم زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَأَهْلَكَ إِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ وَمَنْ أَمَنَ۔(هود: 41) یعنی یہاں تک کہ جب ہمارا عذاب کا حکم آجائے اور چشمے پھوٹ کر بہ پڑیں تو ہم کہیں گے کہ ہر ایک قسم کے جانوروں میں سے ایک جوڑا ( یعنی دو ہم جنس فردوں کو ) اور اپنے اہل و عیال کو بھی سوائے اس فرد کے جس کی ہلاکت کے متعلق اس عذاب کے آنے سے پہلے ہی ہمارا فرمان جاری ہو چکا ہے۔اور نیز ان کو سوار کر لے جو تجھ پر ایمان لائے ہیں۔اس سے قبل نوح علیہ السلام کو یہ حکم دیا جا چکا تھا:۔وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوْا ۚ إِنَّهُمْ مُّغْرَقُونَ۔(هود: 38) کہ مجھے ظالموں کے بارے میں خطاب نہ کرنا بے شک وہ غرق ہونے والے ہیں۔حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا جب غرق ہونے لگا۔تو انہوں نے خدا تعالیٰ کو اس کا وعدہ یاد دلایا اور کہا:۔رَبِّ إِنَّ ابْنِي مِنْ أَهْلِي وَإِنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ - (هود: 46) اے میرے رب بے شک میرا بیٹا میرے اہل میں سے ہے اور بے شک تیرا وعدہ سچا ہے۔( یعنی اسے وعدہ کے مطابق بچنا چاہیے )۔یہ وعدہ یاد دلانے میں حضرت نوح علیہ السلام کو پیشگوئی کی اس شرط سے ذہول ہو گیا جو :۔إِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ اور وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِيْنَ