احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 249
249 9 13 حصہ دوم احمدیہ علیمی پاکٹ بک آئے۔اُن کے ساتھ اُن کا ایک لڑکا بھی تھا۔وہ شہر کی طرف سے ہائی سکول کی طرف جارہے تھے تو مجھے سے اُن کے لڑکے نے تعارف کرایا۔دورانِ گفتگو میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر بھی آ گیا۔اس پر مرزا سلطان محمد صاحب نے کم و بیش وہی بیان دیا جو حافظ جمال احمد صاحب نے جون 1921 ء کے الفضل میں انٹرویو کے طور پر شائع کروایا ہے۔اور انہوں نے دورانِ گفتگو میں اس بات کی بڑے زور سے تائید کی کہ انہیں کبھی بھی حضرت مرزا صاحب کی صداقت کے متعلق شبہ نہیں ہوا۔اُن کے منہ پر داڑھی تھی اور ایک ٹانگ سے لڑائی میں زخمی ہونے کی وجہ سے لنگڑاتے تھے۔(دستخط حضرت مرزا شریف احمد صاحب) (ماخوذ از پیشگوئی دربارہ مرزا احمد بیگ اور اس کے متعلقات کی وضاحت صفحہ 58-59) اسی طرح خود سلطان محمد صاحب محمدی بیگم صاحبہ کے خاوند نے اپنے ایک خط میں حضرت اقدس کی تصدیق کی تھی جس کا عکس ملاحظہ ہو:۔خط کا مضمون حسب ذیل ہے۔از انبالہ چھاؤنی 21/3/13 برادرم سلمه نوازش نامہ آپ کا پہنچا یادآوری کا مشکور ہوں۔میں جناب مرزا جی صاحب مرحوم کو نیک۔بزرگ۔اسلام کا خدمت گزار شریف النفس۔خدا یاد پہلے بھی اور اب بھی خیال کر رہا ہوں۔مجھے ان کے مریدوں سے کسی قسم کی مخالفت نہیں ہے۔بلکہ افسوس کرتا ہوں کہ چند ایک امورات کی وجہ سے ان کی زندگی میں ان کا شرف حاصل نہ کر سکا۔نیاز مند سلطان محمد از انبالہ رسالہ نمبر 9