احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 244
یتعلیمی پاکٹ بک 244 حصہ دوم محمدی بیگم صاحبہ کی واپسی کو مشروط کر رہا ہے۔اس الہام کے متعلق آپ تحریر فرماتے ہیں کہ آپ نے کشف میں محمدی بیگم صاحبہ کی نانی کو دیکھا کہ اس کے چہرہ پر رونے کی علامات ہیں تو آپ نے اُسے کہا:۔أَيَّتُهَا الْمَرْءَةُ تُوُبِى تُوُبِي فَإِنَّ الْبَلَاءَ عَلَى عَقِيكِ وَالْمُصِيبَةُ نَازِلَةٌ عَلَيْكِ يَمُوتُ وَيَبْقَى مِنْهُ كَلَابٌ مُتَعَدِّدَةٌ۔( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه 140 حاشیه (بار دوم) تتمہ اشتہار 10 جولائی 1888ء) ترجمہ: اے عورت تو بہ کر تو بہ کر کیونکہ بلا تیری اولاد اور اولاد در اولاد پر پڑنے والی ہے اور تجھ پر مصیبت نازل ہونے والی ہے ایک شخص مرے گا اور اس سے بہت سے ایسے معترض باقی رہ جائیں گے جو زبان درازی سے کام لیں گے۔یہ الہام بتا تا ہے کہ محمدی بیگم صاحبہ کی نانی کی لڑکی اور لڑکی کی لڑکی یعنی محمدی بیگم صاحبہ پر بلاء نازل ہونے والی تھی۔جس سے محمدی بیگم صاحبہ کی نانی مصیبت میں مبتلا ہونے والی تھی۔اور یہ بلاء اور مصیبت تو بہ سے مل سکتی تھی۔یہ الہام ایک شخص کا مرنا اور ایسے معترضین کا پیدا ہونا بھی بتاتا ہے جو ناواجب طریق سے اعتراض کے لئے زبان کھولنے والے تھے۔پس اس امر کو بنیادی طور پر یاد رکھنا چاہئیے کہ الهام يَرُدُّهَا إِلَيْكَ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللهِ تو بہ نہ کرنے کی شرط سے مشروط ہے اور تو بہ کے وقوع میں آنے پر پیشگوئی کا یہ حصہ جو محمدی بیگم صاحبہ کی واپسی سے تعلق رکھتا ہے مل سکتا تھا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ جب محمدی بیگم کے باپ نے اُن کا نکاح دوسری جگہ کر دیا تو پیشگوئی کے مطابق محمدی بیگم صاحبہ کا والد مرزا احمد بیگ نکاح کرنے کے بعد چھ ماہ کے عرصہ میں پیشگوئی کی میعاد کے اندر ہلاک ہو گیا اور اس کی ہلاکت کا کنبہ پر شدید اثر پڑا اور محمدی بیگم صاحبہ کے خاوند نے بھی تو بہ اور رجوع الی اللہ سے کام لیا۔اور اس وجہ سے محمدی بیگم صاحبہ کے خاوند کی موت تو بہ اور