احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 215 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 215

تعلیمی پاکٹ بک 215 حصہ اول ہوتے ہیں اور صادقوں کے اور۔خدا کسی امر کو بغیر فیصلہ کے نہیں چھوڑتا۔میں اس زندگی پر لعنت بھیجتا ہوں جو جھوٹ اور افتراء کے ساتھ ہو۔اور نیز اس حالت پر بھی کہ مخلوق سے ڈر کر خالق کے امر سے کنارہ کشی کی جائے۔وہ خدمت جو عین وقت پر خداوند قدیر نے میرے سپرد کی ہے اور اسی کے لئے مجھے پیدا کیا ہے ہرگز ممکن نہیں کہ میں اس میں سستی کروں۔اگر چہ آفتاب ایک طرف سے اور زمین ایک طرف سے باہم مل کر کچلنا چاہیں۔انسان کیا ہے محض ایک کیڑا۔اور بشر کیا ہے محض ایک مضغہ۔پس کیونکر میں حتىی و قیوم کے حکم کو ایک کیڑے یا ایک مُضْغَہ کے لئے ٹال دوں۔جس طرح خدا نے پہلے مامورین اور مکذبین میں آخر ایک دن فیصلہ کر دیا اسی طرح وہ اس وقت بھی فیصلہ کرے گا۔خدا کے مامورین کے آنے کے لئے بھی ایک موسم ہوتے ہیں اور پھر جانے کے لئے بھی ایک موسم۔پس یقیناً سمجھو کہ میں نہ بے موسم آیا ہوں اور نہ بے موسم جاؤں گا۔خدا سے مت لڑو ! یہ تمہارا کام نہیں کہ مجھے تباہ کر دو۔“ (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 50،49) تمت بالخير وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ