احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 207
تعلیمی پاکٹ بک 207 حصہ اول الحق الہی میں قبولیت رکھتا ہے تو اس پیشگوئی کو دُعا کر کے ٹال دے۔۔۔۔سوخدا تعالیٰ نے میری تصدیق کے لئے اور تمام مخالفوں کی تکذیب کیلئے اور عبداً غزنوی کو متنبہ کرنے کے لئے اس پسر چہارم کی پیشگوئی کو 14 جون 1899 ء میں بروز چارشنبہ پورا کر دیا یعنے وہ مولود مسعود چوتھا لڑکا تاریخ مذکورہ میں پیدا ہو گیا۔چنانچہ اصل غرض اس رسالہ کی تالیف سے یہی ہے کہ تا وہ عظیم الشان پیشگوئی جس کا وعدہ چار مرتبہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو چکا تھا۔اس کی ملک میں اشاعت کی جائے کیونکہ یہ انسان کو جرات نہیں ہوسکتی کہ یہ منصوبہ سوچے کہ اول تو مشترک طور پر چارلڑکوں کے پیدا ہونے کی پیشگوئی کرے۔۔۔اور پھر ہر ایک لڑکے کے پیدا ہونے سے پہلے اُس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی کرتا جائے اور اس کے مطابق لڑکے پیدا ہوتے جائیں۔یہاں تک کہ چار کا عدد جو پہلی پیشگوئیوں میں قرار دیا تھا وہ پورا ہو جائے۔۔۔۔۔کیا ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ مفتری کی ایسی مسلسل طور پر مدد کرتا جائے۔کیا کبھی مفتری کی تائید خدا نے ایسی کی یا صفحہ دُنیا میں اس کی کوئی نظیر بھی ہے؟ کہ فلاں شخص نہیں مرے گا جب تک وہ پسر چہارم پیدانہ ہولے۔پس اس کے قول کے مطابق پسر چہارم بھی پیدا ہو جاتا ہے۔۔۔۔اور کیا آسمان کے نیچے یہ قوت کسی کو دی گئی ہے کہ اس زور شور کی مسلسل پیشگوئیاں میدان میں کھڑا ہو کر شائع کرے اور پھر وہ برابر پوری ہوجائیں۔( ضمیمه تریاق القلوب - روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 219، 222) دلیل ہفتم : حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔صحیح دارقطنی میں ایک حدیث ہے کہ امام محمد باقر فرماتے ہیں ان