احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 186
تعلیمی پاکٹ بک 186 حصہ اول اور چھوٹے قد کے ہیں۔66 آگے حضور فرماتے ہیں کہ تذکر و صفحه 262 مطبوعہ 2004ء) میں نے بعض لگانے والوں سے پوچھا کہ یہ کیسے درخت ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ طاعون کے درخت ہیں جو عنقریب ملک میں تذکرہ صفحہ 262 مطبوعہ 2004ء) پھیلنے والی ہے۔“ اس پیشگوئی کی اشاعت کے لئے آپ نے اسی روز ایک اشتہار شائع فرمایا جس میں لوگوں کو یہ مشورہ دیا کہ چونکہ اس پیشگوئی کے مطابق عنقریب نہایت وسیع پیمانے پر طاعون پھیلنے والی ہے اس لئے طاعون کے ایام میں بہتر ہوگا کہ لوگ اپنی بستیوں سے باہر کھلے میدان میں قیام کریں۔چونکہ اس اشتہار کے شائع ہونے کے وقت ملک میں طاعون کا نام ونشان بھی نہیں تھا اور بظاہر اس کے پھیلنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا تھا اس لئے علماء حضرات اور حضور کے مکذبین اور مکفرین کو حضور کے خلاف شور مچانے اور استہزاء کرنے کا ایک اور موقع میسر آ گیا۔چنانچہ تحریر و تقریر کے ذریعہ اس پیشگوئی کے خلاف خوب ہنسی اڑائی گئی۔پیسہ اخبار نے جو اس وقت کے مشہور اخباروں میں سے تھا لکھا:۔”مرزا اسی طرح سے لوگوں کو ڈرایا کرتا ہے۔دیکھ لینا خود اسی کو طاعون ہوگی“ آخر حضور کی پیشگوئی کے مطابق اس کے چند ماہ کے بعد پہلے جالندھر اور ہوشیار پور کے اضلاع میں طاعون پھوٹی اور پھر اس نے اس قدر زور پکڑا کہ گورنمنٹ کو انتظام کرنا مشکل ہو گیا۔لیکن چونکہ ابھی اس نے دوسرے علاقوں میں پوری طرح زور نہیں پکڑا تھا اس لئے شقی القلب علماء اور عوام نے بجائے اس وعید سے فائدہ اٹھانے اور توبہ واستغفار سے کام لینے کے تکذیب و تمسخر کی راہ اختیار کی جس پر کچھ عرصہ بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے از راہ ہمدردی پھر ایک اشتہار