احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 181 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 181

تعلیمی پاکٹ بک تیسری پیشگوئی: 181 حصہ اوّل امریکہ میں ایک شخص ڈاکٹر جان الیگزنڈرڈوئی کے نام سے مشہور تھا جس نے 1899ء میں پیغمبر ہونے کا دعویٰ کیا اور بزعم خود یورپ اور امریکہ کی عیسائی اقوام کی اصلاح اور انہیں سچا عیسائی بنانے کا بیڑا اٹھایا۔یہ امریکہ کا ایک مشہور اور متمول شخص تھا اس نے 1901ء میں ایک شہر میحون (ZION ) آباد کیا جو اپنی خوبصورتی ، وسعت اور عمارات کے لحاظ سے تھوڑے ہی عرصہ میں امریکہ کے مشہور شہروں میں شمار ہونے لگا۔جہاں سے ڈوئی کا اپنا اخبار لیوز آف ہیلنگ بڑی شان اور آب و تاب سے نکلنا شروع ہو گیا۔اس اخبار نے ڈوئی کی شہرت اور نیک نامی کو چار چاند لگا دیئے اور لوگ جوق در جوق اس کے مرید ہونے لگے اور تھوڑے ہی عرصہ میں اس نے اس قدر شہرت اور اہمیت حاصل کر لی کہ شکاگو کے پروفیسر فرینکلن جانسن ڈوئی کے حالات زندگی کی کتاب کے پیش لفظ میں لکھتے ہیں و گزشتہ بارہ برس کے زمانے میں کم ہی ایسے شخص گزرے ہیں جنہوں نے امریکن اخباروں میں اس قدر جگہ حاصل کی جس قدر کہ جان الیگزنڈر ڈوئی نے“ الغرض ڈاکٹر الیگزنڈر ڈوئی کو امریکہ میں جلد ہی بہت شہرت کا مقام حاصل ہو گیا۔یہ شخص اسلام اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بدترین دشمن تھا اور ہمیشہ اس فکر میں رہتا تھا کہ جس طرح سے بھی ہو سکے اسلام کو صفحہ ہستی سے مٹا دے۔چنانچہ اس نے اپنے اخبار میں لکھا :۔میں امریکہ اور یورپ کی عیسائی اقوام کو خبر دار کرتا ہوں کہ اسلام مردہ نہیں ہے اسلام طاقت سے بھرا ہوا ہے مگر اسلام کو ضرور نا بود ہونا