احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 176
تعلیمی پاکٹ بک 176 حصہ اول پھر 2 اپریل 1893ء کو حضور نے تحریر فرمایا:۔" آج جو 2 اپریل 1893 ء مطابق 14 ماہ رمضان 1310ھ ہے۔صبح کے وقت تھوڑی سی غنودگی کی حالت میں میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع مکان میں بیٹھا ہوا ہوں اور چند دوست بھی میرے پاس موجود ہیں۔اتنے میں ایک شخص قوی ہیکل مہیب شکل گویا اس کے چہرہ سے خون ٹپکتا ہے۔میرے سامنے کھڑا ہو گیا۔میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک نئی خلقت اور شمائل کا شخص ہے۔۔۔اور میں اس کو دیکھتا ہی تھا کہ اس نے مجھ سے پوچھا کہ لیکھرام کہاں ہے اور ایک اور شخص کا نام لیا کہ وہ کہاں ہے۔تب میں نے اس وقت سمجھا کہ یہ شخص لیکھر ام اور اُس دوسرے شخص کی سزا دہی کے لئے مامور کیا گیا ہے۔مگر مجھے معلوم نہیں رہا کہ وہ دوسرا شخص کون بركات الدعا روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 33) ہے۔66 اسی طرح آپ نے اپنی کتاب کرامات الصادقین میں لکھا وَبَشَّرَنِي رَبِّي وَقَالَ مُبَشِّرًا سَتَعُرِفُ يَوْمَ الْعِيدِ وَالْعِيْدُ اقْرَبُ یعنی مجھے لیکھرام کی موت کی نسبت خدا نے بشارت دی اور کہا کہ عنقریب تو اس عید کے دن کو پہچان لے گا اور اصل عید کا دن بھی اس عید کے قریب ہوگا۔پنڈت لیکھرام نے آپ کی ان پیشگوئیوں اور وعید سے نہ صرف کوئی فائدہ نہ اٹھایا بلکہ اپنی شوخی اور شرارت میں بڑھتا گیا اور اس نے خود اپنی طرف سے بھی حضرت اقدس علیہ السلام کے متعلق پیشگوئی شائع کر دی کہ :۔یہ شخص تین سال کے اندر ہیضہ سے مر جائے گا کیونکہ (نعوذ باللہ )