احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 142 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 142

تعلیمی پاکٹ بک حضرت علیؓ سے فرمایا: 142 حصہ اول اَلَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزَلَةِ هَارُونَ مِنْ مُّوسَى إِلَّا أَنَّهُ لَيْسَ نَبِيٌّ بَعْدِي۔(صحیح بخاری کتاب المغازی باب غزوة تبوک) ترجمہ : اے علی ! کیا تو اس بات پر راضی نہیں کہ تو مجھ سے اُس مرتبہ پر ہو جو موسیٰ کی غیر حاضری میں ہارون کو حاصل تھا۔مگر حقیقت یہ ہے کہ میری اس غیر حاضری میں میرے سوا کوئی نبی نہیں۔تشریح: حضرت شاہ ولی اللہ صاحب نے اس کی تشریح میں تحریر فرمایا ہے :۔باید دانست که مدلول این آیت نیست الا استخلاف علی بر مدینه در غزوه تبوک و تشبیه دادن این استخلاف باستخلاف موسیٰ ہارون را در وقت سفر خود بجانب طور و معنی بَعْدِی اینجا غیری است - چنانچه در آیت فَمَنْ يُهْدِيهِ مِنْ بَعْدِ اللهِ گفته اند نہ بُعد بَیتِ زمانی۔قرة العينين في تفصيل الشيخين صفحه 206) ترجمہ: جاننا چاہئے کہ اس حدیث کا مدلول صرف غزوہ تبوک میں حضرت علیؓ کا مدینہ میں نائب یا مقامی امیر بنایا جانا اور حضرت ہارون سے تشبیہ دیا جاتا ہے جبکہ موسیٰ نے طور کی جانب سفر کیا اور بعدی کے معنی اس جگہ غَیرِى ( اس وقت میرے سوا کوئی نبی نہیں ) نہ بعد یت زمانی جیسا کہ آیت فَمَنْ يَهْدِيهِ مِنْ بَعْدِ اللهِ کے معنی اللہ کے سوا ہیں۔پس اس حدیث سے بعد یت زمانی کا استنباط حضرت شاہ ولی اللہ کے نزدیک جائز نہیں کیونکہ وہ آگے لکھتے ہیں: زیرا کہ حضرت ہارون بعد حضرت موسی نماندند تا ایشاں را بعدیت