اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page viii of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page viii

اہل بیت رسول پیش لفظ ابو سلمہ سے دو بیٹے سلمہ اور عمر اور دو بیٹیاں ڈرہ اور زینب تھیں، جبکہ حضرت ام حبیبہ کی پہلی شادی سے ایک بیٹی حبیبہ تھی۔وجہ تصنیف اس کتاب کی تیاری ہمارے پیارے امام حضرت خلیفۃ ا فة المسموع الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی توجہ خاص کی مرہون منت ہے۔گزشتہ سال حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ازواج مطہرات کی سیرت و سوانح کے بارہ میں ریویو آف ریلیجنز انگریزی کے لئے مضامین لکھنے کا ارشاد موصول ہوا۔چنانچہ تعمیل ارشاد میں قریباً ہر ماہ ایک زوجہ مطہرہ کی سیرت و سوانح کے بارہ میں مضمون بھجوایا جاتارہا، یوں سال بھر میں سیرت و سوانح ازواج مطہرات کا عمدہ مجموعہ اکٹھا ہو گیا۔جسے ایسے موقع پر شائع کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے جب رسول اللہ علیم کے خلاف ایک گستاخانہ فلم سے اہلِ اسلام کی دل آزاری ہونے پر طبعاً ایسے مثبت رد عمل کی اشد ضرورت تھی۔اس کتاب کے بارہ میں سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا مکتوب بھی شامل کتاب ہے۔جس میں آپ نے بھی اس کتاب کی ضرورت قرار دیا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ نے از راہ شفقت مجلس شوریٰ انصار اللہ 2012ء کی سفارش پر اس سال کو سیرت النبی کے طور پر منانے کی منظوری عطا فرمائی ہے۔اس دوران کی نمائندگی میں جہاں یہ ایک علمی کاوش ہے وہاں خلیفہ وقت کی خدمت میں ایک ہدیہ تبریک بھی ہے۔گر قبول افتد زہے عزو شرف! زیر نظر کتاب اہل بیت رسول کے پہلے حصہ میں تیرہ ازواج النبی، جبکہ دوسرے حصہ میں چار بنات النبی کا تذکرہ ہے۔کتاب کے شروع میں تعدد ازدواج کے موضوع پر ایک اصولی نوٹ میں عیسائی مستشرقین وغیرہ کے اعتراضات کے جواب بھی دیئے گئے ہیں۔کتاب میں مذکور ازواج النبی اور بنات النبی پر مشتمل ہر مضمون کے شروع میں مختصر فضائل کا ذکر ہے جن کے تفصیلی حوالے مضمون میں اپنی جگہ موجود ہیں۔اہل علم و محقق حضرات کیلئے تمام واقعات واحادیث کے مفصل حوالہ جات ہر مضمون کے آخر میں دیئے گئے ہیں۔