اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 29
ازواج النبی 29 29 رض حضرت خدیجہ فضائل ام المؤمنین حضرت خديجة الكبرى - حضرت خدیجہ کو عورتوں میں سے سب سے پہلے آنحضور ملی تم پر ایمان لانے کی سعادت عطا ہوئی۔رسول کریم نے فرمایا:۔" خدیجہ مجھ پر اس وقت ایمان لائیں جب باقی لوگوں نے انکار کیا۔اور جب سب دنیا نے تکذیب کی اس وقت انہوں نے میری تصدیق کی تھی۔"۔رسول الله طی می کنیم نے حضرت خدیجہ کو جنت کی عورتوں میں سے افضل قرار دیا۔ایک دفعہ حضرت جبریل علیہم کی آمد پر رسول اللہ علی یی کریم نے ان کا سلام حضرت خدیجہ کو پہنچا کر فرمایا کہ " تمہارے لئے جنت میں ایک ایسے گھر کی بشارت دی ہے جس میں کوئی شور وشغب یا تھکان نہ ہوگی۔" حضور ملی تم نے فرمایا: "خدیجہ کی محبت تو مجھے پلا دی گئی اور میرے دل میں بٹھادی گئی ہے۔" خاندانی تعارف حضرت خدیجہ قریش کے ایک مالدار اور معزز گھرانے بنو اسد سے تعلق رکھتی تھیں۔آپ کے والد خویلد بن اسد بن عبد العزی تھے اور والدہ فاطمہ بنت زائدہ بنی لوسٹی کی خاتون تھیں۔روایات میں رسول کریم ملی لی ایم کے ساتھ عقد سے پہلے حضرت خدیجہ کی یکے بعد دیگرے دو شادیوں کا ذکر ملتا ہے۔ایک شادی بنو مخزوم کے گھرانے کے معزز شخص عقیق بن عائذ سے ہوئی جن سے ایک لڑکی ہند نامی پیدا ہوئی۔حضرت خدیجہ کی دوسری شادی مالک بن نباش سے ہوئی۔بعض روایات میں مذکورہ بالا شادیوں کی ترتیب برعکس بھی مذکور ہے۔حضرت خدیجہ کے مالک سے دو بچے ہوئے۔ایک کا نام ہند اور دوسرے کا ہالہ تھا۔جس کی نسبت سے اس کے والد مالک کی کنیت ابو ہالہ معروف تھی۔ہند نے رسول اللہ علم کی آغوش میں تربیت پائی۔حالت اسلام میں ان کی وفات ہوئی۔ہند کہا کرتے تھے میرے