اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 284 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 284

اولاد النبی 284 حضرت فاطمہ بنت محمد کر دیا۔نبی کریم کو جب اس بات کا پتہ چلا تو آپ نے خوش ہو کر اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا اور فرمایا کہ تمام تعریفیں اس اللہ کی ہے جس نے فاطمہ کو آگ سے نجات دی۔حضرت فاطمہ کی محبت و خدمت رسول 17 حضرت فاطمہ بھی دلی محبت کے جذبہ سے اپنے مقدس باپ کا ہر طرح خیال رکھتی تھیں اور حتی الوسع ان کی خدمت کی سعادت پاتیں۔ایک دفعہ کسی نے حضرت علی کی دعوت کی اور آپ کے لئے کھانا تیار کیا۔حضرت فاطمہ نے حضرت علیؓ سے مشورہ کیا کہ کسی روز ہم بھی رسول اللہ لی لی تم کو اپنے ہاں دعوت پر بلاتے ہیں تاکہ آپ ہمارے ساتھ کھانا کھائیں۔چنانچہ انہوں نے آنحضور کو کھانے پر بلایا۔آپ تشریف لائے۔ابھی آپ نے اپنا قدم مبارک دروازہ کی چوکھٹ پر رکھا ہی تھا کہ گھر کے ایک کونے میں تصویروں والا پردہ دیکھا، جسے دیکھتے ہی آپ واپس تشریف لے گئے، حضرت فاطمہ نے حضرت علیؓ سے فرمایا کہ آپ جاکر پتہ کریں کہ حضور کس وجہ سے واپس تشریف لے گئے ہیں۔حضرت علی کہتے ہیں کہ میں حضور کے پیچھے گیا اور عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی علی تیم کس چیز نے آپ کو واپس لوٹا دیا؟ آپ نے فرمایا کہ میرے لیے یا کسی اور نبی کیلئے کسی ایسے گھر میں داخل ہو نا مناسب نہیں جہاں تصویروں والے نقش و نگار ہوں۔اس واقعہ سے رسول الله علی ملک کے اس حسن تربیت کا بھی اندازہ ہوتا ہے جس کا آپ آپنی اولاد کیلئے خیال رکھتے تھے۔حضرت ام سلمہ سے روایت ہے رسول اللہ علیم کی صاحبزادی حضرت فاطمہ تشریف لائیں ان کے صاحبزادے حسن و حسین ہمراہ تھے۔حضرت فاطمہ ہنڈیا میں کچھ کھانا حضور علیم کے لئے لائی تھیں ، وہ آپ کے سامنے رکھا۔آپ نے پوچھا ابوالحسن یعنی حضرت علی کہاں ہیں حضرت فاطمہ نے عرض کیا کہ گھر میں ہیں۔حضور ملی یا تم نے ان کو بلا بھیجا اور پھر سب اہل بیت بیٹھ کر کھانا کھانے لگے۔حضرت ام سلمہ بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم ملی تم نے کھانے سے فارغ ہو کر ان اہل بیت کے حق میں یہ دعا کی "اے اللہ ! جوان اہل بیت کادشمن ہو تو اس کا دشمن ہو جا اور جو انہیں دوست رکھے تو اسے دوست رکھنا " حضرت فاطمہ نے غزوات میں بھی رسول اللہ علیم کے ساتھ شریک ہو کر آپ کی خدمت کی توفیق 19 پائی۔جنگ اُحد میں آنحضور طی یکم کا چہرہ مبارک زخمی اور لہو لہان ہوا تو حضرت فاطمہ اور حضرت علیؓ نے آپ کی مرہم پٹی کی۔20