اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 234 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 234

ازواج النبی 234 حضرت میمونه رض نہیں کیا پھر آپ نے جانور کی کھال پاک کرنے کا طریق بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ پانی اور درخت کے پتوں 19 میں کھال کو ڈال کر صاف کرنے سے وہ پاک ہو جاتی ہے جس کے بعد اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ایک اور واقعہ حضرت میمونہ یہ بیان فرماتی تھیں کہ ایک دفعہ حضور صبح بیدار ہوئے تو آپ کی طبیعت کچھ مکدر تھی تو میں نے پوچھا یار سول اللہ علیم ! کیا ہوا؟ آپ نے فرمایا کہ آج رات جبریل علیا نام نے آنے کا وعدہ کیا تھا مگر وہ آئے نہیں اور آج تک انہوں نے کبھی وعدے کی خلاف ورزی نہیں کی اس لئے میں پریشان ہوں۔آپ بیان فرماتی تھیں کہ گھر میں ایک چھوٹا سا پلہ تھا۔آپ نے فرمایا کہ کہیں اس کی موجودگی کے باعث ایسانہ ہوا ہو پھر اس کو آپ نے گھر سے باہر کر دیا اور پانی سے اس جگہ کو دھو کر صاف کر دیا، اگلے دن جبریل علیا نام آئے تو حضور نے ان سے پوچھا کہ کل آپ کیوں نہیں آئے۔جبریل نے کہا کہ ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو یا مورتیاں وغیرہ ہوں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حدیث میں تین قسم کی ضروریات یعنی جانوروں یا کھیتی باڑی کی حفاظت یا شکار کی خاطر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بے شک کہتے رکھنے کی بھی اجازت دی ہے۔مگر محض شوقیہ طور پر کتا پالنے اور رکھنے میں چونکہ صفائی اور بیماری وغیرہ کے کئی مسائل اور الجھنیں بھی پیش آسکتی تھیں اس سے بچنے کے لئے حضور مٹی میں ہم نے یہ احتیاط فرمائی۔حضرت میمونہ گھریلو ماحول کی یہ بات بھی بیان فرماتی تھیں کہ حضور اپنے گھر میں گوشت تناول فرمانے کے بعد باقاعدہ وضو نہیں فرماتے تھے۔گویا کھانے کے بعد نماز کے لئے کلی کر لینا ہی کافی ہے۔آگ کی کی چیز کھانے کے بعد وضو کرنے کی ہدایت کی وضاحت بھی اس حدیث سے ہو جاتی ہے کہ اس سے مراد بھی محض گلی کرنا ہی ہے۔گھریلو سطح کے بعض مسائل کے ضمن میں حضرت میمونہ یہ واقعہ بیان فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ کسی نے گھی میں چوہیا گر جانے کا مسئلہ حضور طی کریم سے پوچھا۔آپ نے فرمایا کہ اگر گھی جما ہوا ہو پھر تو اتنا حصہ جو چوہیا کے ارد گرد ہے نکال کر پھینک دو اور اگر گھی پگھلا ہوا اور مائع حالت میں ہے تو سارے کا سارا پھینکنا پڑے گا۔شوق حصول علم 22 حضرت میمونہ کی ایک اور روایت سے بھی ان کے اس شوق کا اندازہ ہوتا ہے جو انہیں آنحضرت طی می کنم