اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 227 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 227

ازواج النبی 227 ام المؤمنین حضرت میمونہ فصائل:۔ย ย حضرت میمونه حضرت میمونہ حضور ملی تم کی وہ آخری بیوی ہیں جن سے 7ھ میں حضور نے نکاح فرمایا۔یہ عجیب اتفاق ہے کہ حضرت میمونہ کی وفات بھی سرف" مقام پر ہوئی وہ جگہ جہاں آنحضرت لیلی تیم نے ان سے شادی کے لئے خیمہ لگوایا تھا۔حضرت میمونہ کی خواہش کے مطابق انہیں اسی جگہ دفن کیا گیا جہاں رسول اللہ لی ی ی ی یتیم کی خدمت میں پہلی دفعہ وہ پیش ہوئی تھیں۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔نام و نسب ام المومنین حضرت جویریہ کی طرح حضرت میمونہ کا اصل نام بھی بڑہ تھا جسے آنحضور عالم نے پسند نہ فرماتے ہوئے بدل کر میمونہ نام رکھ دیا۔جیسا کہ روایات سے پتہ چلتا ہے اس تبدیلی میں بہت لطیف اور گہری حکمتیں ملحوظ خاطر تھیں۔اوّل یہ کہ بڑہ نام (جس کے معنی سرا پا نیکی کے ہیں) اظہار بڑائی یا تکبر کاذریعہ نہ بن جائے۔جیسا کہ ایک روایت میں بھی اشارہ ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کے ارشاد لَا تُزَكُوا أَنفُسَكُمْ (النجم : 33) کی تعمیل میں کمال احتیاط مقصود تھی کہ اپنے آپ کو پاک نہ ٹھہرایا کرو۔دوسرے ایسے نام کے بے محل استعمال کو بھی اچھا شگون نہیں سمجھا گیا جیسے کوئی کہے کہ بڑہ ( یعنی نیکی) گھر میں نہیں ہے۔اس حکمت کا تفصیلی ذکر حضرت زینب بنت جحش اور حضرت جویریہ کے مضمون میں آچکا ہے۔حضرت ام المومنین میمونہ بنت حارث کا تعلق قریش کی شاخ بنو ہلال سے تھا۔آپ کی والدہ ہند بنت عوف تھیں۔ماں اور باپ دونوں کی طرف سے ان کی آٹھ بہنیں تھیں ، خاندانی تعارف کے لئے یہاں ان کا تذکرہ بھی مناسب ہو گا۔حضرت میمونہ کی ایک حقیقی بہن ام الفضل لبابہ الکبریٰ تھیں۔جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت عباس کے عقد میں آئیں۔دوسری بہن کبابہ صغریٰ مشرک سردار ولید بن مغیرہ مخزومی کی بیوی اور