اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 223
ازواج النبی 223 حضرت ماریہ رض سب سے پہلے کون سی بیوی آپ سے جاملے گی ؟ آپ نے فرمایا تھا کہ جس کے ہاتھ تم میں سے زیادہ لمبے ہیں۔موقع پر موجود ازواج مطہرات نے اس کے ظاہری معنی مراد لیتے ہوئے اپنے باز و ماپنے شروع کئے۔حضرت سودہ لمبے ہاتھوں والی نکلیں۔مگر ان موجود الوقت اور رسول اللہ مسلم کی بلاواسطہ مخاطب بیویوں میں سے پہلی وفات 20ھ میں حضرت زینب بنت جحش کی ہوئی۔حضرت عائشہ فرماتی تھیں " تب ہم پر کھلا کہ لمبے ہاتھوں سے مراد زیادہ صدقہ دینے والا ہاتھ تھا۔اور حضرت زینب بنت جحش اپنے ہاتھ سے کام کر کے 56 دستکاری کے ذریعے روپیہ کما کر کثرت سے صدقہ کرتی تھیں۔انہیں صدقہ کرنے سے گویا محبت تھی " بخاری کی اس روایت کے مطابق اس موقع پر ازواج میں سے حضرت عائشہ حضرت سودہ اور حضرت زینب بنت جحش کی قطعی موجود گی صریح طور پر ثابت ہوتی ہے۔جبکہ ایک اور روایت سے حضرت میمونہ کے بھی اس موقع پر موجود ہونے کا ذکر ملتا ہے۔مگر جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے حضرت ماریہ کی موجودگی کی صراحت کسی حدیث میں نہیں ملتی۔دیگر بعض روایات میں عمومی طور پر ازواج مطہرات کے رسول اللہ صی علم کے گھر میں اکٹھا ہونے کا ذکر ہے جس سے حجرات نبوی میں رہائش پذیر دیگر ازواج میں سے حضرت ام سلمہ، حضرت حفصہ، حضرت جویریہ ، حضرت میمونہ کی بھی اس موقع پر موجود گی کا قیاس کیا جاسکتا ہے۔لیکن کسی روایت میں حضرت ماریہ کی موجودگی کا صراحتا ذ کر نہ ہونا اور بالخصوص ان کا گھر حجرات نبوی سے کچھ فاصلہ پر مضافات مدینہ میں واقع ہونا اس موقع پر ان کی موجودگی کے امکان کو معدوم کر دیتا ہے۔اس لئے یہ تسلیم کرنے کے سوا چارہ نہیں کہ یہ پیشگوئی اس وقت موجود اور مخاطب ازواج میں سے حضرت زینب بنت جحش کے حق میں پوری ہوئی اور وہی رسول اللہ علیم کی وفات کے بعد پہلے فوت ہو کر حضور طی تم سے جاملیں۔واللہ اعلم بالصواب اللَّهمَّ صَلَّ عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ *** **