اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 163
ازواج النبی 163 حضرت جویریہ رض پھر زندگی کے ہر شعبہ میں حقوق اللہ اور حقوق العباد میں انہوں نے رسول اللہ لی یتیم کی ذات کو نمونہ بناکر آپ کی اطاعت کا خوبصورت نمونہ دکھایا۔جیسا کہ انکی روایات سے ظاہر ہے۔روایات حدیث 23 آنحضرت علی کم سے حضرت جویریہ نے جو کچھ سیکھا اسے بیان کرنے کی بھی کوشش کی۔آپ سے کل سات احادیث مروی ہیں۔آپ کی بعض روایات سے آپ کے دینی شوق کا اندازہ ہوتا ہے۔آنحضرت نے شعبان 5ھ میں ان سے شادی کی جس کے بعد انہیں پانچ سال آپ کی پاکیزہ صحبت کے میسر آئے۔اس عرصہ میں وہ نیکی اور عبادت کے اعلیٰ معیار پر قائم ہو گئیں۔آپ بیان فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ میں نے جمعہ کے دن روزہ رکھا ہوا تھا، آنحضرت می کنیم تشریف لائے ، آپ کو پتہ چلا تو پوچھا کہ کیا آپ نے کل بھی روزہ رکھا تھا کیونکہ جمعہ کا اکیلاروزہ رکھنا منع ہے ، سوائے اس کے کہ اس سے پہلے یا اگلے دن بھی روزہ رکھا جائے۔معلوم ہوتا ہے حضرت جویریہ کو یہ بات معلوم نہ تھی انہوں نے عرض کیا کہ کل تو مجھے روزہ نہیں تھا آنحضور نے فرمایا کیا آنے والے کل میں روزہ رکھنے کا ارادہ ہے؟ عرض کیا نہیں بس آج جمعہ کا ہی روزہ رکھا ہے۔رسول اللہ تم نے فرما یا جمعہ کا اکیلار وزہ مناسب نہیں ہے اس لئے افطار کر دو۔حضرت جویریہ بیان کرتی ہیں کہ حضور طی تم نے لباس کے بارہ میں سب ہمیں آداب سکھائے۔خاص طور پر مردوں کے لئے ریشم کا لباس آپ نے منع کیا اور فرمایا کہ جو لوگ فخر اور تکبر کے اظہار کے لئے ریشم پہنتے ہیں، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان کو ذلت کے لباس پہنائے گا۔دوسری روایت میں آگ کے لباس کا ذکر ہے، مقصود یہ ہے کہ اللہ تعالی اور اس کے رسول کی نافرمانی اور اس کی ناراضگی کی جزا جہنم ہے جس میں انسان گرایا جاتا ہے۔حضرت جویریہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گھر یلو سادہ زندگی کے بارہ میں بھی بیان کیا ہے۔اتنی سادگی تھی، اتنی قناعت سے گزارا ہوتا تھا کہ ایک دفعہ رسول اللہ لی تم گھر تشریف لائے اور حضرت جویریہ سے فرمایا کچھ کھانے کو ہے وہ کہتی ہیں ، میں نے عرض کیا یار سول اللہ علیکم ! آج اس وقت کھانے کی اور تو کوئی چیز نہیں سوائے گوشت کے جو میری فلاں آزاد کردہ لونڈی نے بھجوایا ہے۔آنحضرت علی کیا کہ تم نے فرمایا کہ وہی لے آؤ وہ ہمارے لئے جائز ہے۔کیونکہ آپ کی لونڈی کو جہاں سے بھی گوشت آیا وہ اپنے محل پر پہنچ 25 24