اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 37 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 37

ازواج النبی 37 حضرت خدیجہ رض تھے کہ "خدیجہ مجھ پر اس وقت ایمان لائیں جب باقی لوگوں نے انکار کیا۔اور جب سب دنیا نے تکذیب کی اس وقت انہوں نے میری تصدیق کی تھی۔" 2711 رسول اللہ لی لی ایم نے فرمایا " جنت کی عورتوں میں سے افضل حضرت خدیجہ بنت خویلد ، حضرت فاطمه بنت محمد، حضرت مریم بنت عمران اور حضرت آسیہ (فرعون کی بیوی) ہیں۔" حضرت خدیجہ کی ایک فضیلت آنحضور ملی ہم یہ بھی بیان فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ان کے بطن سے اولاد عطا فرمائی۔اولاد 29 رض آنحضرت علی ایم کی ساری اولاد حضرت خدیجہ سے ہوئی سوائے صاحبزادہ ابراہیمؑ کے جو حضرت ماریہ کے بطن سے تھے۔آپ کے تمام لڑکے بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے۔چاروں صاحبزادیوں کو اپنی والدہ حضرت خدیجہ کے ساتھ اسلام قبول کرنے کی توفیق ملی۔پھر ان کی شادیاں اور اولاد بھی ہوئی۔تاہم سوائے حضرت فاطمہ اور حضرت علیؓ کے کسی کی نسل معروف نہیں۔کتب سیرت میں باختلاف روایات صاحبزادہ ابراہیم سمیت آنحضور طی یا تم کے بیٹوں اور بیٹیوں کی کل تعداد بارہ 12 تک بیان کی گئی ہے۔ان میں سے حضرت خدیجہ کے بطن سے ہو نیوالی اولاد کی تفصیل حسب ذیل ہے: صاحبزادی زینب۔صاحبزادی رقیہ۔صاحبزادی ام کلثوم - صاحبزادی فاطمہ۔صاحبزادہ قاسم۔صاحبزادہ عبد اللہ کو ہی طاہر اور طیب بھی کہا جاتا ہے۔جبکہ دوسری روایت کے مطابق صاحبزادہ طاہر اور صاحبزادہ طیب، صاحبزادہ عبد اللہ کے علاوہ تھے جو قبل از بعثت توام پیدا ہوئے۔اسی طرح قبل از بعثت صاحبزادہ طیب اور صاحبزادہ مطیب کی توام ولادت اور ایک اور بچے عبد المناف کا بھی ذکر ملتا ہے۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ طاہر کے ساتھ توام پیدا ہونے والے بچے کا نام مطہر تھا۔جہاں تک صاحبزادیوں اور ان کی شادی کا تعلق ہے حضرت خدیجہ کی زندگی میں ان کی خواہش پر ہی بڑی صاحبزادی حضرت زینب کا رشتہ ان کے بھانجے ابو العاص بن ربیع سے طے پایا تھا۔30