اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 268 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 268

حضرت رقیہ بنت محمد 268 اولاد النبی حضرت زید بن حارثہ بدر میں مسلمانوں کی فتح کی خوشخبری لے کر مدینہ میں داخل ہوئے۔آنحضرت علی کریم غزوہ بدر کی وجہ سے ان کے جنازہ میں شریک نہ ہو سکے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی لخت جگر کی وفات کی اطلاع پاکر طبعا مغموم ہوئے اور آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔غزوہ بدر سے مدینہ تشریف لا کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کی قبر پر تشریف لے گئے اور انہیں خدا کے حوالے کرتے ہوئے یوں الوداع کیا کہ "جاؤ ہمارے پہلے مرحوم عثمان بن مظعون سے جاملو " (مہاجرین میں حضرت عثمان بن مظعون پہلے صحابی تھے جنہوں نے مدینہ میں وفات پائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئے)۔اس پر عورتیں رونے لگیں۔حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کوڑا لے کر اٹھے اور عورتوں کو مارنے لگ گئے تو آپ نے ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا " محض رونے میں کچھ حرج نہیں لیکن نوحہ و بین شیطانی حرکت ہے اس سے بچنا چاہیے' حضرت فاطمہ جب رسول اللہ لا یتیم کے ساتھ حضرت رقیہ کی قبر پر حاضر ہوئیں تو وہ بھی آبدیدہ تھیں۔آنجناب طی یا تم نے ان کو تسلی دی اور آنسو پونچھے۔0 آپ کی تدفین کے بارہ میں کوئی صراحت نہیں ملتی۔تاہم قرین قیاس یہی ہے کہ جنت البقیع میں دیگر اہلِ بیت کے ساتھ تدفین ہوئی۔خصوصاً نبی کریم علیم کے اس ارشاد کہ ہمارے پہلے مرحوم عثمان بن مظعون سے جاملو ، میں اشارہ پایا جاتا ہے کہ آپ کی تدفین ان کے قریب جنت البقیع میں ہوئی۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ** **