اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 207 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 207

ازواج النبی 207 حضرت ماریہ رض کے بعد 6ھ میں اس نے رسول اللہ علیم کے تبلیغی خط سے متاثر ہو کر آپ کے قاصد کی واپسی پر جو تحائف ساتھ بھجوائے ان میں اس کے خاندان کی دو لڑکیاں بھی تھیں۔ان میں سے حضرت ماریہ سے رسول اللہ صلی و ایم نے خود عقد فرمایا۔حضرت خدیجہ کے بعد جس حرم سے رسول اللہ لی ایم کی اولاد ہوئی وہ حضرت ماریہ تھیں۔8ھ میں ابراہیم ان کے بطن سے پیدا ہوئے۔جس پر ان کی کنیت ام ابراہیم اور (ابو القاسم کے ساتھ ) رسول الله طی کنم کی دوسری الہامی کنیت ابو ابراہیم ہوئی۔اگرچہ صاحبزادہ ابراہیم کم سنی میں وفات پاگئے۔مگر رسول اللہ علی می کنم نے اہل مصر کے ساتھ اپنے بیٹے کے ننھیالی تعلق کو ہمیشہ احسان اور وفا کے جذبات کے ساتھ یادر کھا۔رسول کریم نے اہل مصر کے بارہ میں مسلمانوں کو ہدایت فرمائی: إِذَا مَلِكْتُمُ الْقِبْطَ فَأَحْسِنُوْا إِلَيْهِمْ فَإِنَّ لَهُمْ ذِمَّة وَإِنَّ لَهُمْ رَحْماً يعني أُمُّ إِسْمَاعِيلَ إِنَّمَا كَانَتْ مِنْهُمْ یعنی جب تم مصریوں پر غالب آؤ تو ان سے حسن سلوک کرنا کیونکہ ان کے ساتھ ایک تو ذمہ " کا تعلق ہے دوسرے "رحم " کا۔کیونکہ حضرت اسماعیل کی والدہ ( ہاجرہ) بھی انہیں (اہل مصر) میں سے تھیں۔"ذمہ " کے معنی عہد ، پناہ اور امان کے ہوتے ہیں۔عرب کہتے ہیں آنتَ في ذمة الله یعنی تم اللہ کی پناہ میں ہو۔تاریخ سے بظاہر تو رسول اللہ علیم کا اس زمانہ میں اہل مصر سے کوئی معاہدہ ثابت نہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ حضور نے تبلیغی خط کے جواب میں شاہ مصر کا مثبت رد عمل دیکھ کر اہل مصر سے حسن سلوک کی وصیت کرتے ہوئے انہیں امان عطا فرمائی اور اسے "ذمہ" کے حق سے یاد فرمایا ہے۔شاہ مصر کو دعوتِ اسلام اور اس کارڈ عمل رسول الله علیم نے صلح حدیبیہ کے بعد مختلف سربراہان مملکت کو تبلیغی خطوط بھیجوائے۔ذوالقعدہ 6ھ میں آپ نے اپنے صحابی حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کے ہاتھ مقوقس شاہ مصر کو خط بھجوایا۔آنحضور می کنیم کا یہ کسی بادشاہ کی طرف چو تھا خط تھا جس میں اسلام کی دعوت دی گئی تھی۔بسم اللہ کے بعد اس میں تحریر تھا:۔محمد اللہ کے بندے اور اس کے رسول کی طرف سے مقوقس حاکم اہل مصر کے نام۔سلامتی ہو اس پر جو ہدایت قبول کرے۔اس کے بعد میں آپ کو اسلام کی دعوت دیتا ہوں ، تم اسلام قبول کر لو ، امن میں آجاؤ گے