اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 164 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 164

رض حضرت جویریہ 164 ازواج النبی چکا، اب اس کی ملکیت ہو جانے کے بعد ہم اس سے تحفہ لے رہے ہوں گے جو منع نہیں۔گویا ملکیت کے بدلنے 26 سے صدقہ کی حیثیت تبدیل ہو جاتی ہے۔پھر حضور علی ملی کہ ہم نے وہ کھانا تناول فرمایا۔اس روایت سے یہ بھی ظاہر ہے کہ رسول اللہ سلیم کی زندگی کھانے پینے کے معمولات میں کتنی سادہ تھی۔اس سادہ زندگی کے باوجود ایک عرب سردار کی بیٹی کا رسول اللہ لی لی نام کو ترجیح دینا اور اختیار دئے جانے کے باوجود اپنے والدین کے پاس جانے کے لئے تیار نہ ہونا صاف بتاتا ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اتم کے حسن اخلاق کی گرویدہ ہو چکی تھیں۔وفات حضرت جویریہ کی وفات 65 سے 70 سال کی عمر میں 56 ھ میں بیان کی جاتی ہے۔آپ کی نماز جنازہ حضرت معاویہ کے دور حکومت میں مدینہ کے والی مروان بن حکم نے پڑھائی۔آپ کی تدفین کے بارہ میں کوئی صراحت نہیں ملتی۔تاہم قرین قیاس یہی ہے کہ دیگر ازواج کی طرح آپ بھی جنت البقیع میں دفن ہوئیں۔حضرت جویریہ کی زندگی اس بات کی مثال کے لئے پیش کی جاسکتی ہے کہ کس طرح ان کی زندگی میں انقلاب بر پا ہو گیا اور ایک مشرک سردار کی بیٹی آنحضرت علی علی تسلیم کے عقد میں آکر آپ کی فیض صحبت کی برکتیں حاصل کر کے ام المومنین کے مقام پر فائز ہوئیں اور اُمت کو ہمیشہ کے لئے ایک پاکیزہ نمونہ دے کر اس دنیائے فانی سے رخصت ہو گئیں۔اللَّهمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِک وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ *** ********: **