اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 40
ازواج النبی 40 حضرت خدیجہ رض 36 11 رسول اللہ لی مریم کو حضرت خدیجہ کے احسانات کا بہت پاس تھا۔حضرت عائشہ بیان فرماتی تھیں رسول اللہ علیم جب کوئی جانور ذبح کرواتے اور گوشت تقسیم کرنا ہوتا تو آپ حضرت خدیجہ کی سہیلیوں کے نام لے کر فرماتے کہ فلاں گھرانے میں بھی گوشت بھیجنا۔وہ حضرت خدیجہ سے محبت کرتی تھیں۔فلاں کے گھر میں بھی بھجوا ناوہ حضرت خدیجہ کی سہیلی تھی۔حضرت عائشہؓ کہتی ہیں میں نے ایک دفعہ اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا " خدیجہ کے پیارے بھی مجھے پیارے لگتے ہیں۔" حضرت عائشہ کی ہی روایت ہے کہ ایک دفعہ ایک بڑھیا آنحضرت علم کے گھر میں آئی۔آپ نے پوچھا تم کون ہو ؟ اس نے کہا مزینہ قبیلہ کے پڑوس سے آئی ہوں۔پھر وہ جب بھی آتیں حضور اس کی بہت عزت کرتے ، بہت خوش ہوتے اور اس کا بڑا احترام کرتے ، پوچھتے کیسی ہو ؟ کیا حال ہے ، ہمارے بعد تمہارے دن کیسے گزرے ، ایک دفعہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ تم اس بڑھیا پر آپ کی اتنی شفقت اور توجہ کی کیا وجہ ہے ؟" حضور می یم نے فرمایا " یہ بڑھیا حضرت خدیجہ کے زمانے میں ہمارے گھر آیا کرتی تھی اور وفا بھی تو ایمان کا حصہ ہے۔میں اس بڑھیا کے ذریعہ حضرت خدیجہ کے ساتھ بیتے لمحات یاد کر لیتا ہوں۔یہ حضرت خدیجہ کے ساتھ وفا کا ایک اظہار تھا۔حضرت عائشہ فرمایا کرتی تھیں " حضرت خدیجہ میری شادی سے تین سال پہلے وفات پاچکی تھیں۔حضور گھر سے باہر جانے سے پہلے بھی حضرت خدیجہ کا ذکر خیر کر کے جاتے تھے۔میں تو ان کی باتیں سن سن کے اکتا گئی۔اسی وجہ سے مجھے کبھی حضور ٹیم کی باقی بیویوں پر اتنی غیرت نہیں آئی، جتنی حضرت خدیجہ پر آیا کرتی تھی حضور ملی یا تم فرماتے تھے۔اللہ تعالیٰ نے مجھے وحی کے ذریعہ ان کے جنت میں گھر کی بشارت دی ہوئی ہے۔ایک دفعہ حضرت خدیجہ کی بہن ہالہ ہمارے گھر آئیں، انہوں نے اندر داخل ہونے کے لئے اجازت چاہی۔حضرت خدیجہ سے آواز کی مشابہت کے باعث حضور می یم دور سے ہی پہچان گئے ، اور بے قرار ہو کر کہا خدایا ! یہ تو ہالہ ہیں۔اس پر مجھے غیرت آئی اور میں کہہ بیٹھی کہ یا رسول اللہ علیکم ! یہ آپ نے قریش کی بوڑھیوں میں سے ایک بوڑھی کا کیا ذکر چھیڑ رکھا ہے۔جس کی زمانہ پہلے وفات ہو گئی اور اللہ تعالی نے آپ کو ان سے بہتر بیویاں بھی عطا فرمائی ہیں۔آپ تو خدیجہ کا ایسے ذکر کرتے ہیں جیسے دنیا میں خدیجہ کے علاوہ کوئی اور عورت ہی نہیں۔آنحضرت لیلی ہم یہ سن کر سخت ناراض ہو گئے۔آپ کے چہرے پر غصے کے ایسے آثار