اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 26 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 26

تعدد ازدواج 26 ازواج النبی marriage relations with other clans and tribes for the purpose of opening the way for the propagation of Islam۔With the sole exception of Ayesha, he married women, who were neither virgins, nor young nor beautiful۔Was this sensuality? "I ترجمہ :۔"اسلام کے دشمنوں نے محمد (م) کی شادیوں سے آپ میں ایک کمزور کردار اور اپنے مشن سے غیر مخلص ثابت کرنے کی کوشش کر کے آپ کو ایک عیاش طبع اور آوارہ آدمی کی صورت میں پیش کرنے کیلئے پور از ور لگایا۔انہوں نے اس حقیقت کو مد نظر نہ رکھا کہ آپ نے زندگی کے اس دور میں جبکہ قدرتی طور پر جنسی خواہشات زور آور ہوتی ہیں صرف ایک ہی عورت سے شادی کی ، باوجود یکہ آپ عربوں کے اس معاشرے کے مکین تھے جہاں نظام ازدواجیت نہ ہونے کے برابر تھا۔جہاں تعدد ازدواج ایک رواج تھا اور جہاں علیحدگی نہایت آسان تھی۔خدیجہ جو خود آپ سے کافی عمر رسیدہ تھیں اور آپ پچھیں 25 سال تک ان کے وفاشعار اور محبوب رفیق حیات رہے۔صرف اس وقت جب خدیجہ کی وفات ہو گئی اور آپ پچاس 50 سال کے ہو گئے۔آپ نے دوبارہ کئی شادیاں کیں۔ہر شادی کسی معاشرتی یاسیاسی مقصد کیلئے تھی۔آپ اپنی ازواج کے ذریعہ سے پر ہیز گار عورتوں کو عزت دینا چاہتے تھے یا دوسرے قبائل سے شادیوں کے ذریعے سے تعلقات استوار کرنا چاہتے تھے تاکہ اسلام کی تبلیغ میں زیادہ سے زیادہ راہ ہموار ہو۔سوائے حضرت عائشہ کے آپ نے ایسی عورتوں سے نکاح کیا جو نہ تو کنواری تھیں نہ جوان اور نہ ہی غیر معمولی خوبصورت۔کیا یہی عیاشی ہوتی ہے؟" اللهمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِک وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ **** ****