اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 261
اولاد النبی 261 حضرت زینب بنت محمد حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ حضور ملی یتیم کے پاس نجاشی کی طرف سے کچھ زیورات بطور تحفہ آئے۔اس میں ایک انگوٹھی بھی تھی۔جس کا نگینہ ملک حبشہ کا تھا۔آپ نے عدم دلچسپی ظاہر فرماتے 17 رض ہوئے اسے لکڑی یا انگلی سے پرے کر دیا۔پھر امامہ کو بلایا اور فرمایا۔بیٹی ! اسے تم پہن لو۔یہی امامہ بعد میں پہلے حضرت علیؓ کے عقد میں اور انکی وفات کے بعد حضرت مغیرہ کے نکاح میں آئیں۔حضرت زینب کی وفات حضرت زینب نے آخر دم تک اسلام کی خاطر تکالیف برداشت کیں۔وفات کے وقت وہی زخم تازہ ہو گئے تھے جو واقعہ ہجرت میں انہیں پہنچے تھے۔جب ہبار کے تیروں سے آپ اونٹنی سے نیچے جا گریں یا ایک دوسری روایت کے مطابق ہبار کے دھکا دینے پر حضرت زینب ایک چٹان سے جاٹکرائیں اور یوں آپ کا حمل ساقط ہو گیا۔اسی بناء پر انہیں شہید سمجھا جاتا تھا۔0 18 19 حضرت زینب کی وفات رسول اللہ صلی علی کی کمی کی زندگی میں ہی 8ھ میں ہوئی۔0 نبی کریم ا ہم نے ان کے غسل اور تجہیز و تکفین کے لئے خود ہدایات فرمائیں۔حضرت ام عطیہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضور علی نیم تشریف لائے اور ہمیں فرمایا کہ "زینب کو تین یا پانچ مرتبہ بیری کے پتے والے پانی سے غسل دو۔اگر تم ضروری سمجھو تو پانچ سے بھی زیادہ مرتبہ نہلا سکتی ہو۔آخر پر کا فور کبھی استعمال کرنا۔جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے اطلاع دینا " وہ کہتی ہیں جب ہم فارغ ہوئے تو حضور می کنم کو اطلاع دی۔حضور علی یا ہم نے اپنا تہہ بند ہمیں دیا اور فرمایا کہ یہ چادر اُن کو بطور جامہ پہناؤ۔ایک اور روایت میں ہے کہ حضور علی یا تم نے فرمایا کہ اس کے بالوں کی تین مینڈھیاں بنانا۔نیز فرمایا کہ اس کا دائیں پہلو سے اور وضو کی جگہوں سے 21 20 غسل شروع کرنا۔حضرت زینب کی وفات پر حضور علی یم ان کی قبر میں اترے آپ غم زدہ تھے۔جب حضور ملی کنم قبر سے باہر نکلے تو غم کا بوجھ کچھ ہلکا تھا۔فرمایا میں نے زینب کے ضعف کے خیال سے اللہ سے دعا کی ہے کہ اے اللہ ! اس کی قبر کی تنگی اور غم کو ہلکا کر دے " اللہ تعالی نے میری دعا قبول کر لی اور اس کے لئے آسانی پیدا کر دی ہے۔22