اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 218
ازواج النبی 218 رض حضرت ماریہ چھوڑ کر مسلمان تو نہیں ہوا اور یہ عذر کیا کہ میری قوم اس نبی کی اتباع پر راضی نہ ہو گی اور مجھے اپنی حکومت کو خیر باد کہناپڑے گا۔جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے دراصل مقوقس کو رسول اللہ لی لی ایم کی سچائی اور کامیابی کا یقین ہو گیا تھا چنانچہ اس نے آپ سے صلح و امن کے تعلقات استوار رکھنے کے لئے اپنے قومی رواج کے مطابق اپنے خاندان کی معزز دو لڑکیاں رشتہ کے لئے بھجواتے ہوئے یہ بھی اظہار کیا کہ آپ کے اخلاق کریمہ میں یہ بات ہے کہ وہ دو بہنوں کو ایک ساتھ عقد میں نہیں رکھتے۔اور رسول اللہ علم نے قرآنی تعلیم (سورۂ نساء: 24) کے مطابق ان دونوں بہنوں میں سے ایک کو اپنے حرم میں لا کر اس نشانی کو بھی سچا ثابت کر دیا۔40 رض 3۔سوم :۔آنحضرتعلیم کا حضرت ماریہ کو ازواج مطہرات کی طرح پردہ کروانا بھی انہیں زمرہ ازواج میں شامل کرنے کے مترادف ہے۔سورہ احزاب میں ازواج رسول کے لئے مخصوص احکام پردہ میں یہ صراحت ہے کہ ان کا مقام عام عورتوں کی طرح نہیں ہے۔ان کی آواز میں بھی لوچ نہیں ہونی چاہیے اور انہیں بالعموم اپنے گھروں میں ٹھہر نا چاہیے اور جاہلیت کے رواج کے مطابق اظہار زینت نہیں کرنا چاہیے بلکہ ازواج مطہرات کو ایسے رنگ میں چادریں اوڑھنے کی تلقین فرمائی کہ وہ خود پہچانی نہ جائیں ان کا خاص پر وہ ان کی پہچان بن جائے۔نیز جن لوگوں کو گھریلو کام کاج کے سلسلہ میں ازواج اور اہل بیت سے رابطہ کی ضرورت پیش آئے تو وہ بھی پردہ کے پیچھے سے سوال کریں۔(الاحزاب : 60،54،34،33) اس بناء پر ازواج مطہرات پردہ کا خاص اہتمام کرتی تھیں اور اس میں چہرہ کا پردہ بطور خاص شامل تھا۔رسول اللہ صلی علی ایم کی ازواج کا مثالی نمونہ اس بارہ میں اتنا معروف تھا کہ غزوہ خیبر کے بعد جب آپ نے حضرت صفیہ کو اپنے عقد میں لیا تو اسیرانِ جنگ میں سے ہونے کی وجہ سے یہ خیال ہوا کہ حضور انہیں بطور ملک یمین اپنے عقد میں رکھتے ہیں یا زوجہ کے طور پر۔صحابہ بیان کرتے ہیں کہ اس بات کی جانچ کے لئے ہم نے اسی علامت پر انحصار کیا کہ اگر رسول اللہ لی یا تم نے حضرت صفیہ کو ازواج کی طرح پردہ کا اہتمام کروایا تو وہ زوجہ مطہرہ ہوں گی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور صحابہ کا مقرر کردہ معیار صد فی صد درست ثابت ہوا۔اور حضور طی یا ہم نے انہیں ازواج کی طرح پردہ کروایا۔اسی معیار پر جب حضرت ماریہ کا معاملہ پر کھا جائے تو روایات سے ثابت ہے کہ رسول اللہ لی لی کہ ہم نے حضرت ماریہ کے لئے شروع سے پردہ کا اہتمام کروایا۔0 رض