اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 206 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 206

ازواج النبی فضائل 206 ام المؤمنین حضرت ماریہ قبطیہ ย حضرت ماریہ حضرت ماریہ کا تعلق اس شاہ مصر کے خاندان سے تھا جس نے رسول اللہ لی لی ایم کے دعوی کی تصدیق کرتے ہوئے مکتوب نبوی کو اپنے سینے سے لگایا اور اسے چوم کر ہاتھی دانت کی ڈبیہ میں محفوظ کروایا، اور رسول اللہ لی اس کام کو قیمتی تحائف کے ساتھ شاہی خاندان کی دو لڑکیاں بھی بھجوائیں جن میں سے ایک حضرت ماریہ تھیں۔۔حضرت ماریہ جب صاحبزادہ ابراہیم سے حاملہ ہوئیں تو جبریل نے رسول اللہ ہم سے کہا صلی "اے ابو ابراہیم ! آپ پر سلام ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو ماریہ سے ایک لڑکا عطا کرنے والا ہے اور ارشاد ہے کہ آپ اس کا نام ابراہیم رکھیں۔"۔پھر صاحبزادہ ابراہیم ماریہ کے بطن سے پیدا ہوئے جن کے بارہ میں رسول اللہ لی ہم نے فرمایا۔"اگر ابراہیم زندہ رہتا تو سچا نبی ہوتا۔" نام و نسب رض حضرت ماریہ قبطیہ شاہ مصر مقوقس کی قبطی قوم سے تھیں۔آپ کے والد کا نام شمعون تھا، والدہ رومی نژاد خاتون تھیں۔آپ کی پیدائش مصر کے علاقہ انصایا انصنا کی بستی حفن میں ہوئی۔مؤرخ ابن سعد نے حضرت ماریہ کو قدیم مصری باشندوں کی نسبت سے قبطی جبکہ علامہ بلاذری نے انہیں رومیہ یعنی بحیرہ روم کے شمال میں رہنے والی قوم سے قرار دیا ہے۔0 تاہم دونوں مؤرخوں نے ان کا جو حلیہ لکھا ہے یعنی سفید رنگ اور گھنگریالے بال۔اس سے ان کا مصری ہو نازیاہ قرین قیاس ہے۔رسول اللہ صلی علی یتیم کے زمانہ میں والی اسکندریہ اور شاہ مصر جریج بن میناء تھا، جسکا رومی لقب "بطريق" (Patriarch) تھا۔عرب اسے "مقوقس " کے لقب سے یاد کرتے تھے۔صلح حدیبیہ