اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 125
ازواج النبی 125 ย حضرت ام سلمہ کے معا بعد کے مسلسل سات دن تمہارے ہاں قیام کرتا ہوں مگر پھر اسی قدر قیام دیگر ازواج کے پاس کرنے کے بعد تمہاری باری آئیگی اور اگر آپ چاہو تو ایک دن قیام کے بعد باری بدل جائے اور پھر دیگر ازواج کی ایک ایک دن کی باری کے بعد جلد آپ کی باری پھر لوٹ آئے گی۔حضرت ام سلمہ نے شادی کے معا بعد بجائے اکٹھے سات دن کا مطالبہ کرنے کے پہلے دن کے بعد ہی باری کی تبدیلی قبول کر لی۔26 11 مسابقت في الخيرات حضرت ام سلمہ میں مسابقت فی الخیرات کی روح خوب پائی جاتی تھی۔ایک دفعہ آنحضرت لی ہم نے اپنے گھر میں اپنی صاحبزادی حضرت فاطمۃ الزہراء ، داماد حضرت علیؓ اور ان کے بچوں کو اپنی اوڑھنے کی چادر میں لے کر ان کے لئے دعا کی کہ اے اہل بیت ! تم پر اللہ تعالی کی رحمتیں اور برکتیں ہوں۔اس موقع پر حضرت ام سلمہ نے عرض کیا یارسول الله طی کنیم! کیا ہم اہل بیت نہیں ؟ ہمارے لئے بھی یہ دعا کر دیں۔آنحضرت نے فرمایا " اے ام سلمہ ! تم اور تمہاری بیٹی بھی اہل بیت میں شامل ہو " ایسا ہی دوسرا واقعہ حضرت ابو موسی بیان کرتے ہیں کہ ایک بار آنحضرت طلای تیم مکہ اور مدینہ کے در میان جعرانہ مقام پر ٹھہرے ہوئے تھے۔کچھ بدو آئے اور آنحضور سے کچھ مانگا۔حضور نے فرمایا اس وقت تو میں سب کچھ تقسیم کر چکا ہوں لیکن تمہیں خوش خبری ہو کہ انشاء اللہ آئندہ کسی وقت تمہاری ضروریات بھی پوری کی جائیں گی " انہوں نے کہا کہ آپ تو بس آئندہ کے لئے ہی بشارتیں دیتے رہتے ہیں۔آنحضرت نے اس موقع پر موجود اپنے صحابہ حضرت بلال اور حضرت ابو موسی سے فرمایا " یہ لوگ ہماری بشارت قبول نہیں کرتے۔تم یہ بشارت قبول کرو" پھر حضور نے پانی پی کر کچھ تبرک اپنے ان صحابہ کو عطا فرمایا۔حضرت ام سلمہ کے دل میں رسول اللہ لی ایم کی سچی محبت تھی اور ایک معرفت و یقین کے ساتھ انہیں ایسی روحانی برکات کی دلی تمنا ہوتی تھی۔وہ پردہ کے پیچھے سے بولیں " اے بلال! اپنی ماں کے لئے بھی اس بابرکت پانی میں سے کچھ بچالینا پھر اس برکت والے پانی سے انہوں نے بھی حسب خواہش حصہ پایا۔اس واقعہ سے ان کے ادب و احترام رسول کا بھی خوب اندازہ ہوتا ہے۔حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ آنحضرت طلی کی کم عصر کی نماز پڑھنے کے بعد تمام ازواج کے گھروں میں (جو ایک ہی حویلی میں تھے) باری باری حال دریافت کرنے کے لئے تشریف لے جاتے تھے۔اس کا آغاز پایا۔اس 2711 ย