اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 98 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 98

ازواج النبی 98 ام المؤمنین حضرت حفصہ فصائل:۔ย حضرت حفصہ رسول اللہ صلی علی تم کو خدائے عالم الغیب کی طرف سے حضرت حفصہ کے عبادت گزار ہونے کی سند عطا ہوئی۔آنحضرت سلم نے فرمایا " حفصہ ! مجھے جبرائیل نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اطلاع دی ہے کہ تم بہت پابند صوم و صلوۃ ہو۔اور یہ بشارت بھی دی ہے کہ آپ کی یہ بیوی جنت میں بھی آپ کے ساتھ ہو نگی۔" نام و نسب ام المومنین حضرت حفصہ حضرت عمر بن الخطاب ( اسلام کے دوسرے خلیفہ) کی صاحبزادی تھیں جن کا تعلق قبیلہ قریش کی شاخ بنو عدی سے تھا۔آپ کی والدہ حضرت زینب بنت مظعون صحابیہ رسول ، حضرت عثمان بن مظعون کی بہن اور قریش کی شاخ بنو صبح سے تھیں۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ اور حضرت عبد الرحمان بن عمرؓ آپ کے سگے بھائی تھے۔آپ کی پیدائش آنحضرت می کنیم کی بعثت سے پانچ سال قبل ہوئی۔اسی زمانے میں خانہ کعبہ کی تعمیر نو ہوئی تھی جس سے آپ کی پیدائش کا سال یادر کھا جاتا ہے۔رسول اللہ صلی یا اسکیم سے عقد حضرت حفصہ بنت عمر کی پہلی شادی حضرت خنیس بن حذافہ سہمی سے ہوئی۔یہ وہ وفا شعار صحابی تھے جنہیں بدر میں شرکت کی سعادت ملی اور ایسے سخت زخم آئے جن کے نتیجے میں آپ کی شہادت واقع ہوئی۔بعض دیگر روایات کے مطابق آپ کی شہادت دراصل اُحد میں شرکت کے بعد لگنے والے زخموں کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ان کی وفات کے بعد حضرت حفصہ آنحضرت صلی علی ایک یتیم کے عقد میں آئیں۔یہ واقعہ ہجرت کے قریباً تیس ماہ بعد دوسرے یا تیسرے سال ہجرت کا ہے۔حضرت خنیس بن حذافہ کی شہادت کے بعد جب حضرت حفصہ نبیوہ ہو گئیں تو ان کی عدت پوری ہو جانے