اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 52 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 52

ازواج النبی 52 حضرت سودہ رسول اللہ علیم کے پاکیزہ اخلاق کا ایک نمایاں پہلو قرآن شریف میں یہ بیان ہوا ہے کہ آپ تکلف اور تصنع سے پاک تھے۔حضرت سودہ کی گھریلو زندگی میں کوئی بناوٹ نہ تھی۔آپ کے عادات و خصائل میں یہی خوبصورت سادہ طبعی نظر آتی ہے۔چنانچہ حضور ملی یا تم اپنے گھر میں حضرت سودہ کی ایسی بے تکلف باتوں سے خوب محظوظ ہوتے۔15 جس زمانہ میں رسول کریم مالی علی کریم نے اللہ تعالی سے خبر پا کر دجال کی کچھ تفصیل بیان فرمائی۔اتفاق سے ان علامتوں میں سے بعض باتیں مدینے میں موجود یہودیوں کے ایک بچے ابن صیاد میں بھی پائی گئیں تو حضور نے اس اندیشہ کا اظہار فرمایا کہ کہیں ابن صیاد ہی دجال نہ ہو۔حضرت سودہ پہلے ہی دجال سے بہت خائف تھیں کیونکہ آنحضرت کی ہر بات پر انہیں کامل ایمان اور یقین تھا۔حضور نے فرمایا تھا کہ دجال سے بڑا اور خوفناک فتنہ آج تک نہیں دیکھا گیا۔اور ہر گزشتہ نبی نے اس فتنے سے ڈرایا ہے۔ایک روز حضرت حفصہ حضرت عائشہ کے گھر ملنے آئیں تو وہاں حضرت سودہ بھی تشریف لے آئیں انہوں نے یمن کی خوبصورت چادر اوڑھی ہوئی تھی اور زینت کی خاطر زعفران وغیرہ کا بھی استعمال کیا ہوا تھا۔حضرت حفصہ حضرت عائشہؓ سے کہنے لگیں کہ ابھی رسول اللہ ل ل لا لم تشریف لائیں گے تو دیکھیں گے کہ ان کی زینت ہم سے زیادہ ہے اب دیکھنا میں یہ کیسے خراب کرتی ہوں۔حضرت عائشہ نے فرمایا اے حفصہ ! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔حضرت سودہ ذرا اونچاسکتی تھیں انہوں نے پوچھا تم کیا کہہ رہی ہو ؟ حضرت حفصہ نے کہا کا ناد جال ظاہر ہو گیا ہے۔حضرت سودہ نے پوچھا کیا واقعی کاناد جال ظاہر ہو گیا ہے ؟ حضرت حفصہ نے کہا ہاں۔وہ کہنے لگیں پھر میں کہاں چھپ سکتی ہوں؟ حضرت حفصہ نے کہا کہ آپ اس خیمہ میں چھپ جائیں (جس میں موسم سرما میں ہنڈیا وغیرہ پکایا کرتے تھے)۔اس خیمہ میں مکڑی کے جالے بھی تھے۔حضرت سودہ اس میں چھپ گئیں۔اتنی دیر میں رسول اللہ لی تیم تشریف لائے تو وہ دونوں اتنا ہنس رہی تھیں کہ اس کی وجہ سے بات کرنا بھی مشکل تھا۔رسول اللہ علیم نے فرمایا تمہاری ہنسی کی کیا وجہ ہے ؟ انہوں نے خیمے کی طرف ہاتھ سے اشارہ کیا۔رسول اللہ یتیم خیمے کی طرف گئے تو حضرت سودہ مارے ڈر کے کانپ رہی تھیں۔آنحضور ملی یا ہم نے پوچھا کیا ہوا؟ انہوں نے بتایا یا رسول اللہ علیم کاناد جال ظاہر ہو گیا ہے۔