اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 334 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 334

اولاد النبی 334 حضرت امام حسین 26 نے ان کے سر کو بوسہ دیا۔جب حضرت حسنؓ تشریف فرما ہوئے تو حضرت حسین نے کہا کہ صلح میں پہل کرنے میں مجھے اس بات نے روکا کہ آپ شرف وفضیلت میں مجھ سے بڑھ کر ہیں میں نے نا پسند کیا کہ میں سبقت کر کے آپ کے مقام اور احترام میں کوئی دخل دوں۔علمی وروحانی مقام:۔حضرت ابن زبیر بیان کرتے تھے کہ انہوں نے حسین بن علی سے پوچھا کہ آپ کے نزدیک قیدی آزاد کرنا کس کے ذمہ ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ ان لوگوں کے ذمہ جن کے ساتھ وہ ہو کر لڑے اور جن کی مدد کی ہو۔پھر پوچھا کہ نومولود کا خرچہ کب سے واجب ہوتا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ پیدائش کے بعد جب وہ روتا ہے اور آواز نکالتا ہے تو اس کا خرچہ اور اس کا رزق ضروری ہو جاتی ہے۔پھر آپ سے کھڑے ہو کر پانی پینے کے بارہ میں سوال کیا گیا تو آپ نے دودھ منگوایا اور کھڑے ہو کر پی لیا۔آپ بکری بھون کر لٹکا دیتے تھے اور اس کے ساتھ ہماری مہمان نوازی کرتے تھے۔حضرت امام حسین مستجاب الدعوات بزرگ تھے۔ابو عون سے روایت ہے کہ جب حضرت حسین مدینہ سے مکہ جانے لگے تو ابن مطیع کے پاس سے گزرے وہ اپنے لیے کنواں کھود رہا تھا۔اس نے عرض کیا کہ ہم نے یہ کنواں کھودا ہے لیکن اب اس سے پانی نکلنا بند ہو گیا ہے۔آپ اللہ تعالی سے ہمارے لیے برکت کی دعا کریں۔آپ نے فرمایا کہ اس میں سے پانی لے آؤ۔وہ ڈول میں پانی لے آیا آپ نے اس پانی سے کلی کی اور کنویں میں ڈال دیا۔وہ کنواں میٹھا اور وافر پانی دینے لگا۔27 مقام و فضائل حضرت امام حسین آپ کو علم و فضل اور فن خطابت میں کمال حاصل تھا۔آپ راتوں کو عبادت سے زندہ کرتے اور کثرت سے صدقہ و خیرات کیا کرتے تھے۔رسول اللہ صلی یا تم نے حسن و حسین کے بارہ میں فرمایا کہ یہ دونوں میرے لئے دنیا کی عمدہ خوشبو ہیں۔29 آنحضور ملی یم دعا کرتے تھے "اے اللہ میں ان سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان سے محبت کر " آنحضور طی علی کریم نے فرمایا جس نے ان دونوں سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کیاور جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا" کرے" پھر فرمایا حسین میرا اور میں حسین کا ہوں جو حسین سے محبت کرے اللہ اس سے محبت