اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 331
اولاد النبی 331 حضرت امام حسین 11 زخم تلواروں کے تھے۔اور یوں 10 محرم کو اسلامی تاریخ کا ایک دردناک خونیں باب رقم ہوا۔حضرت امام حسین 10 محرم 61ھ میں شہید ہوئے۔ان کی عمر اس وقت 58 برس تھی اور آپ اپنے بالوں پر خضاب لگاتے تھے۔ازواج و اولاد 12 حضرت امام حسین نے متعدد شادیاں کیں۔آپ کی ازواج میں لیلی ، باب ، حرار، سکینہ اور غزالہ کے علاوہ کسری شاہ ایران یزد گرد کی بیٹی شہر بانو بھی تھیں۔13 ان سے آپ کے آٹھ بیٹے بیٹیاں ہوئیں۔جن کے نام یہ ہے۔(1) علی بن حسین الاکبر (2) علی بن الحسین امام زین العابدین (3) علی بن الحسین الاصغر (4) جعفر بن حسین (5) عبد الله (6) سکینہ (7) فاطمہ (8) زینب۔آپ کے تمام صاحبزادے میدان کربلا میں شہید ہو گئے سوائے حضرت امام علی زین العابدین کے۔ان کی شادی حضرت امام حسنؓ کی صاحبزادی فاطمہ سے ہوئی۔مظلوم حسین حضرت بانی جماعت احمد یہ فرماتے ہیں:۔14 امام حسین کا مظلومانہ واقعہ خدائے تعالی کی نظر میں بہت عظمت اور وقعت رکھتا ہے اور یہ واقعہ حضرت مسیح کے واقعہ سے ایسا ہمرنگ ہے کہ عیسائیوں کو بھی اس میں کلام نہیں ہو گی " 15 پھر آپ فرماتے ہیں:۔امام حسین کو دیکھو کہ ان پر کیسی کیسی تکلیفیں آئیں۔آخری وقت میں جو ان کو ابتلاء آیا تھا کتنا خوفناک ہے لکھا ہے کہ اس وقت ان کی عمر ستاون برس کی تھی اور کچھ آدمی ان کے ساتھ تھے۔جب سولہ یا سترہ آدمی ان کے مارے گئے اور ہر طرح کی گھبراہٹ اور لاچاری کا سامنا ہوا تو پھر ان پر پانی کا پینا بند کر دیا گیا۔اور ایسا اند ھیر مچایا گیا کہ عورتوں اور بچوں پر بھی حملے کئے گئے اور لوگ بول اٹھے کہ اس وقت عربوں کی حمیت اور غیرت ذرا بھی باقی نہیں رہی۔اب دیکھو کہ عورتوں اور بچوں تک بھی ان کے قتل کئے گئے اور یہ سب کچھ درجہ دینے کے لئے تھا " علمائے امت کی رائے 16 حضرت امام حسین کے یزید کی بیعت نہ کرنے کے بارہ میں علمائے امت میں مختلف آراء ہیں جیسا کہ حکومت وقت کے قاضی شریح نے آپ کے کفر کا فتویٰ دیا مگر خدا ترس علماء نے حق گوئی اور راستی کا دامن نہ چھوڑا۔