اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 310 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 310

اولاد النبی 310 حضرت امام حسن اس نواسے کی تدفین کے بارہ میں اختلاف کرتے ہو جس کے بارہ میں میں نے رسول اللہ لی تم کو فرماتے سنا جس نے ان سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی جس نے ان سے بغض کیا اس نے مجھ سے بغض کیا۔بالآخر 50 حضرت امام حسین نے اپنے بھائی کی وصیت کے مطابق مزاحمت پر امن کو ترجیح دی اور حضرت حسنؓ کو اپنی والدہ حضرت فاطمۃ الزھر ان کے پہلو میں جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔0 حضرت امام حسین نے جنازہ کے وقت مدینہ کے امیر سعید بن العاص کو اپنے بھائی حضرت امام حسنؓ کے جنازہ کے لیے یہ کہتے ہوئے آگے کر دیا کہ "اگر سنت رسول یہ نہ ہوتی تو میں آپ کو آگے نہ کرتا " مطلب یہ تھا کہ رسول اللہ علیم کی سنت سے امیر کی اطاعت واحترام ثابت ہے۔صحبت و فیض رسول ملی کم اور علمی مقام 51 حضرت امام حسن نے بچپن رسول اللہ لی لی ایم کی آغوش میں تربیت پائی تھی اور آپ سے علم سیکھا تھا جس کا ذکر آپ کی بعض روایات سے ملتا ہے۔سفیان بن اللیل بیان کرتے ہیں کہ حضرت امام حسنؓ کی امیر معاویہؓ سے مصالحت کے بعد جب مدینہ واپسی ہوئی تو ہم ان کی ایک مجلس میں حاضر تھے۔دورانِ گفتگو اذان کے آغاز کا ذکر ہوا تو کسی نے کہا کہ عبد الله بن زید کے خواب کی بناء پر اذان شروع ہوئی تھی۔حضرت امام حسنؓ نے کیا خوب علمی جواب دیا کہ اذان کا معاملہ اس سے کہیں زیادہ عظمت کا حامل ہے خود جبریل علیہم نے دودفعہ اذان کے کلمات اور ایک دفعہ اقامت کے الفاظ کہہ کر رسول اللہ لی لی تم کو سکھائے اور آپ نے امت کو تعلیم فرمائے۔گویا ان کے نزدیک حضرت عبد اللہ بن زید کی رؤیا کا واقعہ ایک تائید ی امر تھا۔اخلاق فاضلہ 52 عجز وانکسار :۔حضرت حسنؓ کی عاجزی و انکساری کا یہ عالم تھا کہ جب آپ امارت سے دستبرداری اور مصالحت کے بعد عازم مدینہ ہوئے تو بعض لوگوں نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مومنوں کے لیے کتنی عار اور ذلت حصہ میں آئی۔آپ نے فرمایا " ذلت وعار بہتر ہے ، ناریعنی آگ سے۔" ابور وق ہمدانی بیان کرتے ہیں کہ ابو غریف نے ان سے بیان کیا کہ حضرت امام حسنؓ کے مقدمة الجيش میں حضرت قیس بن سعد کی قیادت میں بارہ ہزار لوگ تھے جو اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار تھے۔ان