اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 262 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 262

حضرت زینب بنت محمد 262 اولاد النبی حضرت زینب کی تدفین کے موقع پر آنحضور نے انہیں مخاطب کر کے فرمایا " ہمارے آگے بھیجے ہوئے بہترین انسان عثمان بن مظعون کے ساتھ جنت میں جا کر اکٹھے ہو جاؤ یہ سن کر عورتیں روپڑیں، حضرت عمر انہیں روکنے لگے۔حضور علی کریم نے فرمایا "رونا منع نہیں مگر شیطانی آوازیں نکالنے یعنی بین کرنے سے بچو۔“ پھر آپ نے فرمایا "وہ دکھ جو آنکھ اور دل سے ظاہر ہو وہ اللہ کی طرف سے ایک پیدا شدہ جذبہ ہے اور رحمت اور طبعی محبت کا نتیجہ ہے اور جو ہاتھ اور زبان سے ظاہر ہو وہ شیطانی فعل ہے " آپ کی تدفین جنت البقیع میں ہوئی۔24 23 11 اللهمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِک وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ **** ****