اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 168 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 168

ازواج النبی 168 رض حضرت اُم ساتھ ہی ملک حبشہ کی طرف آپ کو ہجرت کرنے کی توفیق ملی۔وہیں آپ کی بیٹی حبیبہ پیدا ہوئیں۔جس کی وجہ رض سے آپ کی کنیت ام حبیبہ معروف ہے۔حبشہ میں یہ حادثہ پیش آیا کہ حضرت ام حبیبہ کے شوہر عبید اللہ نے وہاں کا مذہب عیسائیت اختیار کر لیا۔اس کی اطلاع اللہ تعالی نے حضرت ام حبیبہ کو ایک رؤیا کے ذریعہ سے پہلے سے ہی دے دی تھی۔آپ خود بیان فرماتی تھیں " ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے شوہر عبید اللہ بن جحش کی شکل بگڑ گئی ہے اور مجھے بد صورت اور بد زیب دکھائی دے رہے ہیں اور میں کہتی ہوں کہ خدا کی قسم انکی تو حالت ہی بدل گئی ہے۔اگلی صبح پتہ لگا کہ وہ اسلام چھوڑ کر عیسائیت اختیار کر چکے ہیں۔آپ بیان کرتی تھیں کہ میں نے انہیں کہا کہ یہ تمہارے لئے بہتر نہیں، میں نے انہیں اپنی خواب بھی سنائی تھی مگر انہوں نے اس طرف کوئی توجہ نہ کی۔پھر عیسائی ملک حبشہ کی آزادیوں اور شراب وغیرہ کی رغبت میں وہ کچھ یوں مست ہو گئے کہ اسی حال میں ان کی وفات ہو گئی۔عبید اللہ ام حبیبہ سے کہنے لگے کہ میں نے اپنے مسلک پر غور کیا ہے اور مجھے عیسائی مذہب سے بہتر کوئی دین نظر نہیں آیا۔دراصل میں اسی دین پر تھا جب مسلمان ہوا۔اور اب پھر عیسائیت قبول کر چکا ہوں۔رض بعض روایات میں حضرت ام حبیبہ کے شوہر کا نام عبد اللہ آیا ہے جو درست نہیں۔عبید اللہ بن جحش کے ایک بھائی حضرت عبد اللہ بن جحش تھے جو ام المومنین حضرت زینب بنت جحش کے بھائی تھے۔وہ غزوہ احد میں شہید ہو گئے تھے جبکہ حضرت ام حبیبہ کے شوہر عبید اللہ نے حبشہ میں وفات پائی۔رسول اللہ صلی علیم سے شادی رض حضرت ام حبیبہ رسول اللہ لی لی نام سے اپنی شادی کی دلچسپ روداد خود یوں بیان فرماتی ہیں کہ " اس خواب کے کچھ عرصہ بعد میں نے ایک اور خواب میں دیکھا کہ ایک آنے والا آیا اور اس نے مجھے ام المومنین کے لقب سے مخاطب کیا۔جس سے پہلے تو میں ڈر گئی۔پھر میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ رسول اللہ علیم سے عقد فرمائیں گے۔چنانچہ عبید اللہ بن جحش کی وفات کے بعد جب میری عدت ختم ہو گئی تو شاہ حبشہ نجاشی کے ذریعے حضور علی نیم کی طرف سے نکاح کا پیغام مجھ تک پہنچا۔شاہ حبشہ نجاشی کی خادمہ خاص ابرہہ نامی تھی جس کے سپر د بادشاہ کے لباس اور خوشبو وغیرہ کے انتظام کی