اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 93 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 93

ازواج النبی وفات 93 حضرت عائشہ حضرت عائشہؓ کی وفات 17 / رمضان 58 ہجری میں آنحضرت لیلی لی ایم کی وفات سے قریباً نصف صدی بعد ہوئی۔حضرت ابو ہریرہ ، مروان کی طرف سے اس وقت مدینہ میں امیر تھے۔انہوں نے نماز جنازہ پڑھائی اور آپ کی تدفین جنت البقیع میں ہوئی۔جہاں آپ نے تدفین کے لئے وصیت فرمائی تھی۔دراصل آپ نے اپنے اس حجرے میں جس میں آنحضرت لیلی نیم اور حضرت ابو بکر مد فون ہیں ، اپنے لئے جگہ رکھی ہوئی تھی، جب حضرت عمر پر قاتلانہ حملہ ہوا۔انہوں نے پیغام بھجوایا کہ اے ام المومنین ! اگر مجھے میرے ساتھیوں کے ساتھ تدفین کے لئے جگہ کی اجازت مل جائے تو کیا خوب ہو۔حضرت عائشہ نے فرمایا یہ جگہ میں نے اپنے لئے رکھی ہوئی تھی مگر اب میں اپنے اوپر آپ کو ترجیح دیتی ہوں۔اپنی وفات سے پہلے آپ نے وصیت فرمائی کہ میں یہ پسند نہیں کرتی کہ باقی بیویوں پر مجھے کچھ ترجیح ہو۔اس لئے باقی ازواج مطہرات کے ساتھ مجھے بھی جنت البقیع میں دفن کر دینا۔اور یوں حضرت عائشہ اپنے پیاروں کے پاس اپنے محبوب ترین وجود حضرت محمد صلی علی کریم کے قدموں میں پہنچ گئیں۔0 80 اللَّهمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكُ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ **** ****