اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 88
ازواج النبی 88 حضرت عائشہ نہیں بتاتے تو نہ سہی پھر انہوں نے وضو کیا، مصلیٰ بچھایا اور نماز پڑھ کر حضور" کو سنا سنا کر دعا کرنے لگیں کہ اے اللہ ! تجھے اپنے سارے ناموں اور ساری صفتوں کا واسطہ ، ان صفتوں کا بھی جو مجھے معلوم ہیں اور ان کا بھی جن کو میں نہیں جانتی کہ اپنی اس بندی کے ساتھ عفو کا معاملہ کرنا۔آنحضرت ملی یا تم ایک طرف بیٹھے حضرت عائشہ کی اس دعا کو سن رہے تھے اور آپ نے خوش ہو کر فرمایا " اے عائشہ وہ صفت انہیں صفات میں سے ایک ہے جو تم نے ابھی شمار کر دیں اور گن ڈالی ہیں۔" 6711 روحانی مقام حضرت عائشہ کاروحانی مقام اس بات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ فرشتوں کی آمدورفت آپ کے گھر میں 68 رہتی تھی۔حضرت عائشہؓ نے حضرت جبریل علیہم کو دیکھا اور انہوں نے حضرت عائشہ کو سلام پہنچایا۔0 حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ میں نے آنحضرت می کنیم کو گھوڑے پر سوار دیکھا اور ایک اور آدمی بھی ساتھ گھوڑے پر سوار تھا۔اس نے گھوڑے کی گردن کے بالوں پر ہاتھ رکھا ہوا تھا اور اس کی شکل حضرت دحیہ الکلبی سے ملتی تھی جو بہت خوش شکل صحابی تھے۔حضور ان سے گفتگو فرمارہے تھے۔میں نے اس واقعہ کار سول اللہ صلی علی کی کم سے ذکر کیا کہ میں نے آپ کو دحیہ الکلبی سے باتیں کرتے دیکھا تھا۔آپ نے فرمایا کہ اے عائشہ ! وہ جبریل علیا نام تھے اور آپ کو سلام کہہ رہے تھے۔حضرت عائشہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی علیم اللہ تعالی ان کو جزادے آپ میری طرف سے بھی ان کو سلام کہیں۔حضرت عائشہ ایک اور واقعہ یوں بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت علی علیہ کی نماز پڑھ رہے تھے۔میں نے دیکھا کہ باہر سفید کپڑوں میں ملبوس ایک آدمی کھڑا ہے۔میں نے حضور صلی علی کی کمی سے عرض کیا تو آپ باہر تشریف لے گئے اور فرمایا کہ وہ جبریل علیا نام تھے۔کسی مصلحت سے اندر نہیں آئے انہوں نے آنحضرت کے ذریعے حضرت عائشہ کو سلام بھجوایا۔یہ تھا حضرت عائشہ کا وہ بابرکت گھرانہ جہاں آنحضرت لیلی ایم کے طفیل فرشتے نازل ہوا کرتے تھے اور فرشتوں سے ملاقاتیں ہوتی تھیں اور آپ ان کی طرف سے حضرت عائشہ کو سلامتی کا پیغام پہنچایا کرتے تھے۔تواضع وانکساری 69 اس مقام اور مرتبہ کے باوجود حضرت عائشہ کے تواضع اور انکسار کی کیفیت بھی عجیب تر تھی جس کا سبق