اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 87 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 87

ازواج النبی 87 حضرت عائشہ حضرت امیر معاویہ نے ایک دفعہ لاکھ درہم مالیت کا ہار آپ کی خدمت میں بھجوایا، آپ نے وہ قبول تو کر لیا 65 64 لیکن تمام ازواج میں اسے برابر طور پر تقسیم کر دیا۔حضرت عائشہ کوئی چیز آئندہ کے لئے بچا کے نہیں رکھتی تھیں جو آناسب صدقہ کر دیتیں۔یہ سبق بھی دراصل انہوں نے آنحضرت سے ہی سیکھا تھا۔جنہوں نے آخری بیماری میں بھی حضرت عائشہ کے گھر میں فرمایا تھا کہ اے عائشہ ! وہ درہم کہاں گئے جو میں نے تمہارے پاس رکھے ہوئے تھے پھر وہ در ہم منگوا کر یہ آخری پونجی بھی صدقہ کر دی۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آنحضرت علیم کی وفات کے وقت گھر میں کھانے کے لئے سوائے جو کے ایک تھیلے کے اور کچھ بھی نہیں تھا۔پھر خدا تعالیٰ نے اس میں اتنی برکت ڈالی، ختم ہونے کو ہی نہیں آتے تھے۔ایک دن مجھے خیال آیا کہ دیکھوں تو سہی کہ کتنے جو باقی رہ گئے ہیں۔نکال کر جوان کو ما پاتو تھوڑے دنوں میں ہی ختم ہو گئے۔معلوم ہوتا ہے ان میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک برکت عطا ہوئی تھی۔66 دعا اور عبادت کا شوق آنحضرت ا تم اپنی ازواج کی تربیت کے لئے ہمیشہ مواقع کی تلاش میں رہتے تھے اور ان کے دلوں میں محبت الہی پیدا کرنا، ذکر الہی اور عبادت کے شوق پیدا کرنا آپ کا مقصد ہوتا، ایک ایسے ہی واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت علی عید یک تیم فرمانے لگے کہ اے عائشہ ! مجھے اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی صفت کا علم ہے کہ جس کا نام لے کر اگر دعا کی جائے تو اللہ تعالیٰ وہ دعا ضرور قبول کرتا ہے، حضرت عائشہ نے وفور شوق سے عرض کیا کہ یار سول اللہ صلی یا یہ وہ صفت آپ مجھے ضرور بتائیں، حضور نے فرمایا اے عائشہ ! میرے خیال میں اس صفت کا بتانا اس لئے مناسب نہیں ہے ، کہ تم اس کے ذریعے سے کوئی دنیا کی چیز نہ مانگ رہی ہو۔حضرت عائشہ روٹھ کر ایک طرف ہو کر کونے میں بیٹھ رہیں۔جب آنحضور نے کچھ دیر تک توجہ نہیں فرمائی تو خود ہی اٹھیں اور آکر آنحضرت ملی یکم کی پیشانی کا بوسہ لیا۔جیسے منت کر رہی ہوں اور عرض کیا یارسول الله علم دیکھیں ناں ! آپ مجھے وہ صفت ضرور بتادیں تو آنحضرت لیلی تم نے فرمایا کہ اے عائشہ ! میں نے تمہیں کہا ہے کہ میں مناسب نہیں سمجھتا کہ آپ اس کے ذریعے کچھ دنیا کی چیز چاہو یامانگو ، اس لئے میں تمہیں بتانا نہیں چاہتا۔حضرت عائشہ، پھر ناراض سی ہو کر ایک طرف جابیٹھیں کہ اچھا