عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 279 of 291

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی — Page 279

سیدنا حضرت مرزاطاہر احمد صاحب خلیفہ مسیح لرابع نوراله مرقد (2003-1928) اہراحمدصاحب اسم الرابع کا وجود خدادادفر است، علم وفضل اور عقل و دانش کا ایک مجسم شاہ کار تھا اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کی ایمان افروز رہنمائی میں جماعت نے حیرت انگیز روحانی اور مادی ترقیات حاصل کیں۔آپ کا قلم روحانی اور دنیاوی علوم کے گہرے مطالعہ اور ان کی حقیقتوں اور صداقتوں کے اظہار میں ” سلطان بین“ کی حیثیت رکھتا تھا۔کتاب ہذا عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی اس موضوع پر لازوال انتہائی مستند قرآنی صداقتوں کا مجموعہ ہے جو چار مختلف معرکۃ الآراء تقاریر پر مشتمل ہے جو آپ نے جلسہ سالانہ پاکستان 1982 ء ،1983ء اور جلسہ سالانہ برطانیہ 1987 ء اور 1988ء کے مواقع پر فرما ئیں جن میں آپ نے نہایت حسین اور دل نشیں پیرائے میں ثابت فرمایا کہ ہر سہ بنیادی تخلیقی اصول کائنات کی تشکیل، قانون فطرت اور مذہبی تعلیمات میں بھی روز روشن کی طرح موجود اور کار فرما ہیں۔غرض یہ کتاب نہ صرف مذہبی بلکہ ہر طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے قاری کے لئے ایک انوکھا، دلچسپ اور لازوال ابدی صداقتوں کا حسین مجموعہ ہے جو تحقیق اور جستجو ر کھنے والے ہر شخص پر عقل و فکر کے بند دریچے کھول دیتا ہے۔اور قرآن کریم کی صداقت کھل کر سامنے آجاتی ہے۔