عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page xii of 291

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی — Page xii

xii عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی ہر پہلو کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔نیز کوئی بھی چیز ان کے دائرہ عمل سے باہر نہیں ہے۔گویا ہر ایک واقعہ نیز جسمانی، اخلاقی، روحانی اور سماجی ہر ایک عمل کے حاکم اصول یہی ہیں۔ان اصول کی عدم موجودگی سے نظام کائنات درہم برہم ہو کر رہ جائے گا اور انسانوں کے باہمی تعلقات میں بگاڑ پیدا ہو جائے گا۔توازن، ترتیب اور ہم آہنگی، انتشار اور بدنظمی کا شکار ہو جائے گی۔نہ صرف انسانی معاشرہ کا تارو پود بکھر کر رہ جائے گا بلکہ زندگی کی کم ترین شکل یعنی غیر نامیاتی مادے بھی اپنا وجود کھو دیں گے اور سائنسی قوانین بھی معطل ہو کر رہ جائیں گے۔حضور انور نے یہ بحث بھی اٹھائی ہے کہ ان تین بنیادی اصول میں سے عدل سب سے بنیادی کردار کا حامل ہے اور باقی دونوں اصول اسکا تکملہ ہیں اور عدل کے بغیر کام نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کی اشاعت ہر لحاظ سے بے حد با برکت فرمائے۔آمین منیرالدین شمس ایڈیشنل وکیل التصنيف لندن دسمبر 2008