ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 419
419 اُس بن نہیں گذارا غیر اُس کے جُھوٹ سارا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي یارب ہے تیرا احساں میں تیرے در پہ قرباں تو نے دیا ہے ایماں تو ہر زماں نگہباں تیرا کرم ہے ہر آں تو ہے رحیم و رحماں یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي تیسرے مقام پر خدا کا شکر ہے۔کیونکر ہو شکر تیرا، تیرا ہے جو ہے میرا تو نے ہر اک کرم سے گھر بھر دیا ہے میرا جب تیرا ٹو رآیا جا تا رہا اندھیرا سید روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي تو نے دن دکھایا محمود پڑھ کے آیا اور آخر پر التجا ہے۔دل دیکھ کر یہ احساں تیری ثنائیں گایا صدشکر ہے خُدایا صد شکر ہے خُدایا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي اے قادر و توانا! آفات سے بچانا ہم تیرے در پہ آئے ہم نے ہے تجھ کو مانا غیروں سے دل غنی ہے جب سے ہے تجھ کو جانا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي فکروں میں دل حزیں ہے جاں درد سے قریں ہے جو صبر کی تھی طاقت اب مجھ میں وہ نہیں ہے ہر غم سے دور رکھنا تو رپ عالمیں ہے سیہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي ادب المسيح