ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 373 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 373

373 ادب المسيح فرماتے ہیں: سَعَيْتُ وَ مَا وَنَيْتُ بِشَوْق رَبِّي إلى أَنْ جَاءَ نِي رَيَّا الْوِصَالِ میں نے اپنے رب کے اشتیاق میں کوشش جاری رکھی اور کوئی سستی نہ کی یہاں تک کہ مجھے وصال الہی کی خوشبو آگئی وَقَدْ أُشْرِبُتُ كَأْسًا بَعْدَ كَأْسٍ إلى أَن لَّاحَ لِى نُورُ الْجَمَالِ اور مجھے پیالے پر پیالہ پلایا گیا یہاں تک کہ مجھ پر جمال حقیقی کا نور جلوہ گر ہو گیا وَقَد أُعْطِيتُ ذَوْقًا بَعْدَ ذَوقِ وَنَعْمَاءِ الْمَحَبَّةِ وَالدَّلال اور مجھے ذوق پر ذوق دیا گیا اور محبت اور ناز کی نعمتیں بھی دی گئیں وَجَدْتُ حَيْوَةَ قَلْبِي بَعْدَ مَوْتِي وَعَادَتْ دَوْلَتِي بَعْدَ الزَّوَالِ میں نے اپنی فنا کے بعد دل کی زندگی کو پالیا اور میری دولت جاتے رہنے کے بعد لوٹ آئی۔اور محبوب حقیقی کے وصال کو حاصل کرنے کے لیے آپ کے مجاہدہ اور کوشش کو بھی دیکھیں وَلِي فِي حَضْرَةِ الْمَوْلَى مَقَامٌ وشأن قَدْ تَبَاعَدَ مِنْ خَيَالِ اور میرا، مولیٰ کریم کی جناب میں، ایک بلند مقام ہے اور ایسی شان ہے کہ خیال سے بلند تر ہے وَصَافَانِي وَ وَافَانِي حَبِيبِي وَارُوَانِي بِكَأْسَاتِ الْوِصَالِ میرے حبیب نے مجھ سے محبت کی اور وہ مجھے ملا اور مجھے وصال کے پیالوں سے سیراب کیا أَرَانِيُّ الْحُبُّ مَوْتِي بَعْدَ مَوْتِى وَانْأَى تُرْبَتِي فَبَدَا زُلالِي ( خدا کی ) محبت نے مجھے موت کے بعد موت دکھائی اور میری گرد کو مجھ سے ) دور کر دیا ہے تو میرا آب زلال ظاہر ہو گیا وَجَدْنَا مَا وَجَدْنَا بَعْدَ وَجُدٍ وَإِقْبَالِي أَتَى بَعْدَ الزَّوَالِ ہم نے جو کچھ بھی پایا ہے، غم کے بعد ہی پایا ہے اور میرا اقبال (میرے) مٹنے کے بعد آیا ہے إِذَا أَنْكَرْتُ مِنْ نَّفْسِي بِصِدْقٍ فَوَافَانِي حَبِيْبِيُّ رَوْحُ بَالِي جس وقت صدق کے ساتھ میں نے نفس کی (اطاعت) سے انکار کر دیا تو میرا حبیب، جو میرے دل کا آرام ہے، میرے پاس آ گیا أَطَعْتُ التَّوْرَحَتَّى صِرْتُ نُورًا وَلَا يَدْرِى خَصِيمٌ سِرَّ حَالِـي میں نے نور کی اطاعت کی یہاں تک کہ خود نور ہو گیا اور جھگڑنے والا دشمن میرے حال کے بھید سے واقف نہیں