ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 360 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 360

ب المسيح 360 اور پھر اس وفا کے بعد محبوب حقیقی کی وفا بھی دیکھیں۔فرماتے ہیں: اے فدا ہو تیری رہ میں میرا جسم و جان و دل میں نہیں پاتا کہ تجھ سا کوئی کرتا ہو پیار ابتدا سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کٹے گود میں تیری رہا میں مثل طفلِ شیر خوار نسل انساں میں نہیں دیکھی وفا جو تجھ میں ہے تیرے دن دیکھا نہیں کوئی بھی بار غمگسار لوگ کہتے ہیں کہ نالائق نہیں ہوتا قبول میں تو نالائق بھی ہو کر پا گیا درگہ میں بار وصال باری تعالیٰ کی تلاش یعنی سلوک کی تعلیم و تربیت کو بھی سُن لیں۔فرماتے ہیں: اس جہاں میں خواہش آزادگی بے سود ہے اک تری قید محبت ہے جو کردے رستگار دل جو خالی ہو گدازِ عشق سے وہ دل ہے کیا دل وہ وہ ہے جس کو نہیں بے دلبر یکتا قرار فقر کی منزل کا ہے اوّل قدم نفی وجود پس کرو اس نفس کو زیروز بر از بهر یار تلخ ہوتا ہے ثمر جبتک کہ ہو وہ ناتمام اسطرح ایماں بھی ہے جبتک نہ ہو کامل پیار تیرے منہ کی بھوک نے دل کو کیا زیر و زبر اے مرے فردوس اعلیٰ اب گرا مجھ پر ثمار اے خدا اے چارہ ساز درد ہم کو خود بچا اے مرے زخموں کے مرہم دیکھ میرا دل فگار