ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 332 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 332

المسيح 332 ذیل کی نعت میں مشاہدہ کریں کہ کس قدر اتباع قرآن ہے۔اوّل سے آخر تک اول: فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ (الاعراف : 186) دوم : أُحكِمَتْ أَيْتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ (هود:2) سوم : لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة : 80) بہت ہی خوبصورت نعت ہے اور فرماتے ہیں کہ آپ نے اس کتاب کی برکات سے فیض اٹھایا ہے۔هَلِ الْعِلْمُ شَيْءٌ غَيْرُ تَعْلِيمِ رَبَّنَا وَأَيُّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ نَتَخَيَّرُ کیا وہ علم کوئی چیز ہے جسے ہمارے رب نے نہ سکھایا ہواور کونسی بات ہم اس کے بعد اختیار کر سکتے ہیں؟ كِتَابٌ كَرِيمٌ أُحْكِمَتْ آيَاتُهُ وَحَيَاتُهُ يُحْيِي الْقُلُوبَ وَيُزُهِرُ وہ کتاب کریم ہے اس کی آیات محکم ہیں اور اس کی زندگی دلوں کو زندہ اور روشن کرتی ہے يَدُعُ الشَّقِيَّ وَلَا يَمَسُّ نِكَاتَهُ وَ يُروى التَّقِيُّ هُدًى فَيَنْمُهُ وَيُثْمِرُ وہ بد بخت کو دھکے دیتی ہے اور وہ اس کے نکات کو نہیں چھوسکتا اور وہ پر ہیز گار کو ہدایت سے سیراب کرتی ہے سودہ نشو ونما پاتا ہے اور پھل دیتا ہے وَمَتَّعَنِى مِنْ فَيُضِهِ لُطْفُ خَالِقِى وَإِنِّي رَضِيعُ كِتَابِهِ وَ مُخَفَّرُ اور میرے رب کی مہربانی نے اپنے فیض سے مجھے بہرہ ور کیا ہے۔میں اس کی کتاب کا شیر خوار ہوں اور اس کی حفاظت میں ہوں كَرِيمٌ فَيُؤْتِي مَنْ يَّشَاءُ عُلُومَهُ قَدِيرٌ فَكَيْفَ تُكَذِّبَنَّ وَتَهُـ وہ کریم ہے۔وہ جسے چاہتا ہے اپنے علوم دیتا ہے ، وہ قدیر ہے۔سوتو (اس بات کی ) کیسے تکذیب کرتا ہے اور کیسے (اس پر) تعجب کرتا ہے وَ إِنِّي نَظَمُتُ قَصِيدَتِي مِنْ فَضْلِهِ لِتَعْلَمَ فَضْلُ اللَّهِ كَيْفَ يُخَيْرُ اور میں نے خدا کے فضل سے اپنا قصیدہ منظوم کیا ہے تا کہ تو جان لے کہ اللہ کا فضل کس طرح برگزیدہ بنا دیتا ہے اور آخر پر ایک بہت ہی موثر نمونہ نعت قرآن مشاہدہ کریں اس میں قرآن کریم کی تمام تاثیرات کو بیان کیا گیا ہے اور بہت ہی خوبصورتی سے کہا گیا ہے۔آخری شعر کو مشاہدہ کریں کیسی محبت اور فدائیت ہے۔